ہتھیلی سے پسینہ آئے تو تھائی رایئڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ صرف ہاتھوں سے اپنی بیماریوں کے بارے میں کیسے جانیں؟

جب بھی ہمارے جسم کے اندر کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے تو ہم اس وقت تک دھیان نہیں دیتے جب تک صحت پر اس کا اچھا خاصہ اثر نہیں پڑجاتا۔ ڈاکٹر مہنگے ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں جن کے بعد ہی ہمیں مرض کا ادراک ہو پاتا ہے۔ البتہ قدرت نے کچھ ایسے طریقے بھی رکھے ہیں جن سے ہم اپنے جسم میں ہونے والی خرابیوں کے بارے میں بروقت جان سکتے ہیں۔ نیچے ہم آپ کو صرف ہاتھوں کے ذریعے اپنی بیماری کے بارے میں جاننے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

بیچ کی انگلی بہت زیادہ لمبی ہو تو۔۔

ہاتھوں کی تیسری انگلی ویسے تو لمبی ہی ہوتی ہے لیکن اگر کسی خاتون کے ہاتھوں کی شہادت کی انگلی، بیچ کی انگلی سے بہت زیادہ چھوٹی ہو تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آگے جا کے وہ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔ بین الاقوامیتحقیقی رسالے آرتھریٹز اینڈ رہیوماٹزم کے مطابق اس کی وجہ ایسٹروجن کی کمی ہوسکتی ہے۔

ہتھیلی سے پسینہ آنا

ہتھیلی سے پسینہ آنا صرف غدود زیادہ متحرک ہونے سے لے کر تھائی رائیڈ کا مرض بھی ہوسکتا ہے جس سے خواتین کو ماہواری بہت زیادہ یا بہت کم آنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے چہرے اور جسم پر بہت زیادہ بال آںے لگتے ہیں اور ماں بننے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تھائی رائیڈ کا مرض دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور اس سے خون کے لوتھڑے بننے لگتے ہیں۔

ناخنوں کی پیلی رنگت

خون کی کمی یا ہارمون کی زیادتی۔ ناخنوں کا رنگ بدل کر زردی مائل کردیتی ہیں۔ ان دونوں مسائل کا تعلق گردے سے ہے۔ اگر آپ کو اپنے ناخنوں کی رنگر زرد محسوس ہو تو فوریی طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کمزور ناخن

اگر ناخن اچانک کمزور ہوجائیں یا پہلے کی نسبت اپنی چمک کھو دیں تو بہت ممکن ہے کہ پھیپھڑوں کا مرض لاحق ہوچکا ہو۔ یہ نشانیاں تب سامنے آتی ہیں جب انگلی اور ناخنوں کو آکسیجن حاصل کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہو جو دینا پھیپھڑوں کا کام ہے۔

ہاتھ کے جوڑ سوجنا

اگر جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہوجائے تو انگلیوں کے جوڑ سوجنے لگتے ہیں اور درد کرنے لگتے ہیں۔ اس لئے اپنے ہاتھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور غیر معمولی نشانی نظر آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Hatheli Per Paseena Ana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hatheli Per Paseena Ana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hatheli Per Paseena Ana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1925 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

ہتھیلی سے پسینہ آئے تو تھائی رایئڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ صرف ہاتھوں سے اپنی بیماریوں کے بارے میں کیسے جانیں؟

ہتھیلی سے پسینہ آئے تو تھائی رایئڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ صرف ہاتھوں سے اپنی بیماریوں کے بارے میں کیسے جانیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہتھیلی سے پسینہ آئے تو تھائی رایئڈ کی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ صرف ہاتھوں سے اپنی بیماریوں کے بارے میں کیسے جانیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔