Angeline Malik Shares Her Cancer Symptoms
"بہت سے لوگوں نے مجھ سے اووریئن کینسر کی علامات کے بارے میں پوچھا۔ یہ ایک خاموش بیماری ہے. صرف تقریباً 20 فیصد لوگ اسے وقت پر پہچان پاتے ہیں۔ باقی، میری طرح، بہت دیر سے تشخیص کرواتے ہیں کیونکہ اس کی علامات بہت ہلکی اور آسانی سے نظرانداز کی جا سکتی ہیں۔ ان میں پیٹ کا پھول جانا، بھوک کا کم ہونا، وزن میں اچانک کمی یا اضافہ، بار بار پیشاب آنا، اور غیر معمولی خون بہنا شامل ہیں۔ زیادہ تر لوگ ایسی علامات کو عام بدہضمی یا ہارمونی تبدیلی سمجھ کر ٹیسٹ نہیں کرواتے۔ حالانکہ ایک سادہ سا CA-125 ٹیسٹ یا پیلوک الٹراساؤنڈ سے یہ بیماری بروقت پکڑی جا سکتی ہے۔ میں بیرونِ ملک سفر کے دوران پیٹ میں سوجن محسوس کر رہی تھی مگر اسے معمولی سمجھ کر نظرانداز کر دیا۔ پاکستان واپسی پر جب یہ مسئلہ برقرار رہا تو میں نے ٹیسٹ کروایا اور پتہ چلا کہ مجھے گریڈ 3 اووریئن کینسر ہے۔ یہ ایک آسان اور کم خرچ ٹیسٹ ہے. میری طرح غلطی مت کیجیے، اگر جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً چیک اپ کروائیں۔"
یہ جذباتی اور بامقصد پیغام معروف اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنے مداحوں سے شیئر کیا، جو اس وقت کینسر کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہیں۔
انجلین ملک، جنہوں نے "راج ہنسنی"، "میری آواز سنو"، "مجھے پیار ہوا تھا" اور "کتنی گرہیں باقی ہیں" جیسے مشہور ڈراموں سے پہچان بنائی، اس وقت علاج کے مرحلے میں ہیں۔ وہ اپنی بیماری سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں تاکہ دیگر خواتین بروقت علامات پہچان کر اپنی جان بچا سکیں۔
انجلین نے بتایا کہ اووریئن کینسر کی علامات بہت معمولی محسوس ہوتی ہیں، اس لیے اکثر خواتین انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔ ان کا مقصد یہی ہے کہ لوگ چھوٹی تبدیلیوں کو نظرانداز نہ کریں بلکہ فوری ٹیسٹ کروائیں۔
ان کے اس پیغام کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انجلین ملک نہ صرف ایک بہترین آرٹسٹ ہیں بلکہ اب وہ ہزاروں خواتین کے لیے حوصلے اور آگاہی کی علامت بن گئی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Angeline Malik Shares Her Cancer Symptoms and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angeline Malik Shares Her Cancer Symptoms to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.