تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب

بیسن کے پکوڑے افطار کے دسترخوان کی شان ہوتے ہیں لیکن تیل میں تلے جانے کی وجہ سے لوگ انھیں کھاتے ہوئے تھوڑا گھبراتے ہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو بغیر تیل استعمال کیے بیسن کے پکوڑے بنانے کی آسان سی ترکیب بتارہے ہیں

اجزاء

انار دانہ = 2 کھانے کے چمچ
پیاز = 1 پیالی (باریک کاٹ لیں )
آلو = 1 پیالی ( چھوٹے کاٹ لیں)
بینگن = 1 پیالی (باریک کٹے ہوئے)
بند گوبھی = 1 پیالی (باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ = 1 پیالی (گول اور باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا= 1 سے 2 کھانے کے چمچ
نمک = 1 چمچ
پسی مرچ = 1 چمچ
ہلدی = آدھا چمچ
ثابت دھنیا = 2 چمچ (ہاتھ سے کرش کر لیں)
زیرہ = ایک چمچ (ہاتھ سے کرش کر لیں)
قصوری میتھی = 1 چمچ (ہاتھ سے مسل کر ڈالیں)
اجوائن = آدھا چمچ (یہ بھی ہاتھ سے مسل کر ڈالیں)
اب تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ جب سب مکس ہوجائے تو ایک پیالی بیسن ڈالیں اور ذرا سا پانی ڈال کر تمام چیزوں کو ہاتھ سے دوبارہ مکس کریں۔

پکوڑے بنانے کا طریقہ

اب ایک بڑے دیگچے میں 1 گلاس پانی ڈال کر پکائیں اور ڈھکن لگادیں۔ جب بھاپ بن جائے تو اسٹیمر پر ہلکے سے تیل کی تہہ لگا کر دیگچی میں رکھ دیں اور پکوڑے بنا کر اسٹیمر پر رکھیں اور ڈھکن بند کردیں۔ 15 منٹ بعد پکوڑے چیک کریں تو وہ اچھی طرح پک چکے ہوں گے۔

Crispy Pakory Banane Ki Asan Tarkeeb

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Crispy Pakory Banane Ki Asan Tarkeeb and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Crispy Pakory Banane Ki Asan Tarkeeb to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3307 Views   |   03 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب

تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیل والے پکوڑے کھا کر وزن نہ بڑھائیں بلکہ۔۔ افطار میں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنا کر سب کی داد لینے کی آسان ترکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔