گلاب کی پتیوں کے ایسے فائدے کہ آپ انہیں استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

گلاب کو پھولوں کا سردار کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کا قدیم ترین پھول ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ ادویات میں استعمال کیا جارہاہے،اس کے کئی رنگ اور ہزاروں اقسام ہیں اور تقریباً تمام ہی کھانے کے قابل ہیں ان میں کچھ کا ذائقہ میٹھا جبکہ کچھ کا تلخ ہے۔ یہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت لگتا ہے اس کی مسحور کن خوشبو ہر ایک کو اپنے سحر میں لے لیتی ہے دیسی سرخ رنگ کے گلاب کی کیا ہی بات ہے،یہ کثرت سے استعمال ہو نے والا پھول ہے۔اس کی پتیاں کھانوں کی زینت بن کر آپ کو صحت مند رکھتی ہیں اور ساتھ ہی جلد کے کئی مسائل کو حل کر کے آپ کے حسن کو بڑھاتی ہیں یہ وٹامن سی،آئرن،کیلشییم،وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھر پور ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان پتیوں کے چونکا دینے والے فائدے بتائیں گے کہ آپ انہیں استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

گلاب کا کہوہ

گلاب کا کہوہ بنانے کے کسی برتن میں ایک لیٹرپانی لے کر اسے ابالنے کے رکھ دیں اب اس میں ایک یا دو تازہ گلاب پتیاں ڈال دیں،پھر اس میں ایک الائچی کے دانے ڈال دیں، ایک یا دو کالی مرچ کے دانے شامل کر لیں کچھ ہی دیر میں گلاب کی پتیوں کا رنگ ہلکا ہو جائے گا اب اسے چھان لیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔ لیجئے گلاب کا گلابی کہوہ یا چائے تیار ہے۔

وزن کم کرنا

یہ کہوہ ووزن کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے اس میں آدھا لیموں کا عرق شامل کریں پھر کمال دیکھیں۔اس میں کیفین،چینی اور کیلوریز نہیں ہوتی اس لئے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

رنگت نکھارنے کے لئے بہترین

یہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ حاصل کرنے کا ایک خوشبودار ذریعہ ہے اس میں شہد شامل کر کے استعمال کرنے سے رنگت نکھر جائے گی،کیو نکہ اس میں وٹامن ای اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو جو صحت مند جلد کے لئے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

منہ کی ناگوار مہک کا خاتمے کے لئے

منہ سے ناگوار مہک آتی ہو تو یہ قہوہ اس سے نجات دے گا، اس میں موجود گلاب اور الائچی منہ سے ناگوار مہک بننے والے بیکٹریا کو ختم کر کے فرحت اور خوشگوار احساس فراہم کرے گا۔

آنکھوں کی الرجی دور کرنے میں مدد گار

گلاب کا کہوہ اینٹی آکسیڈینٹ اور کئی منرلز سے بھر پور ہوتا ہے لہذا اس کا استعمال آنکھوں کی الرجی میں فائدہ دیتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر ہو نے کی بنا پر جسم کے مدافعتی نظام کے مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس طرح جسم بیماری پھیلانے والے جرا ثیم سے محفوظ رہتا ہے۔

اسٹریس کم کرے

اس دیگر فائدوں میں دماغی صحت بھی شامل ہے یہ اضطرابی کیفیت سے نجات دے سکون فراہم کرتا ہے،کئی طرح کی الرجی کا خاتمہ کرتا ہے،اینٹی بیکٹیریل خواص کی بنا پربیماریوں دور رکھتا ہے،انسولین کی مزاحمت بڑھاتا ہے،دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ غرض یہ قہوہ آپ کی مجموعی صحت کا ضامن ہے۔
نوٹ:اس قہوہ کے دن ایک سے دو کپ یا اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Gulab Ki Pattiyon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gulab Ki Pattiyon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gulab Ki Pattiyon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6749 Views   |   15 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گلاب کی پتیوں کے ایسے فائدے کہ آپ انہیں استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

گلاب کی پتیوں کے ایسے فائدے کہ آپ انہیں استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلاب کی پتیوں کے ایسے فائدے کہ آپ انہیں استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔