اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔
یہ مصالحہ جسے لوگ زیرہ کے نام سے جانتے ہیں ہر گھر کے باورچی خانے میں مل جاتا ہے۔اگر آپ اس کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیںتو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرہ جسم میں چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق میں زائد وزن والی 88خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو تین گرام زیرہ (تقریباًایک چائے کا چمچ)اور پانچ گرام دہی دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے۔تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھارہی تھیں انہوں نے تین پاﺅنڈیا1.4گلوگرام وزن کم کیاجبکہ دوسرے گروہ کا وزن زیادہ کم نہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ نہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا زیادہ وزن کم کیا۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔
زیرہ کی خاصیت
زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور phytosterolsپائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
زیرے کا استعمال
آپ چاہیں تو زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی میں ڈال کر،سبزیوں کے اوپر چھڑک کر۔آپ چاہیں تو کھانا بناتے ہوئے زیرے کا وافر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاولوں میں زیرہ ڈال کر کھایا جائے تو چاولوں کا ذائقہ لاجواب ہوجاتا ہے۔
Cumin seeds are great for losing weight fast. You might have seen its use in cooking foods or in biscuits but let us tell you that this spice has magical effects for reducing fats. It reduces weight at 3 times more speed than others. According to a research in an Iranian university, a group of women reduced 3 pounds in just 3 months with eating 1 tsp cumin with yogurt.
Jeera or cumin not just reduces fats but does it a rapid pace. You can eat it in various ways, with yogurt, sprinkle on vegetables, with rice or adding it while cooking foods.
Read more about cumin benefits for fat loss in Urdu below.
Tags: Tezi Se Wazan Kam Karne Ka Tarika Zeera Se Wazan Kam Karna
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lose Weight Fast Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lose Weight Fast Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.