زیتون کے تیل سے خوبصورتی بڑھانے کے چند آسان طریقے اور ان کے حیرت انگیز فوائد ضرور جانیں

ہم زیتون کے تیل میں کئی قسم کے کھانے بناتے ہیں اور اس کی وزن کو کم کرنے کی خصوصیات کی وجہ سے اسے سلاد میں شامل کر کے اپنی ڈائٹ کا حصہ بھی بناتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جتنا یہ تیل آپ کے کھانوں میں استعمال کے لئے مفید ہے اتنا ہی زیادہ آپ کے جسمانی اعضاء کے لئے بھی اس کا استعمال بہت ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے زیتون کے تیل کا ایسا استعمال جس سے آپ کر سکیں گے اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی بہت آسانی سے تو چلیں پھر جان لیتے ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

• ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت

آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال بہت ضروری ہے، اگر آپ کے ناخن بے رونق اور چمکدار نہیں ہیں یا پھر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بس زیتون کے تیل سے ان تمام مسائل کا آسان حل ممکن ہے بس رات سوتے وقت اس تیل سے اچھی طرح ہاتھ اور پاؤں کی مالش کریں ناخنوں کا بھی مساج کریں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• بالوں کی حفاظت

کیا آپ کے دو منہ والے بال ہو رہے ہیں یا پھر یہ بےجان اور روکھے ہو رہے ہیں تو بس پھر پریشان نہ ہوں صرف زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ہی اس مسئلے کے حل کے لئے کافی ہے، رات سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں صبح اُٹھ کر نہا لیں، یا پھر اپنے شیمپو اور کنڈشنر میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں بس پھر بھول جائیں بالوں کا ہر مسئلہ۔

• چہرے کی حفاظت

اگر آپ کے چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں یا پھر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور گالوں پر گڑھے واضح نظر آتے ہیں تو اس کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں چینی ملا کر اس کو چہرے پر ملیں اور اچھی طرح مساج کریں پھر دیکھیں کیسے آپ کے چہرے پر زیتون کے تیل کا فائدہ نظر آتا ہے۔

• ہونٹوں کی حفاظت

ہونٹ کالے ہیں یا پھر بہت خشک اور اس وجہ سے پھٹنے بھی لگے ہیں تو ایک ڈبیا میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس کو بار بار ہونٹوں پر استعمال کریں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

Olive Oil Beauty Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Olive Oil Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Olive Oil Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3023 Views   |   07 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

زیتون کے تیل سے خوبصورتی بڑھانے کے چند آسان طریقے اور ان کے حیرت انگیز فوائد ضرور جانیں

زیتون کے تیل سے خوبصورتی بڑھانے کے چند آسان طریقے اور ان کے حیرت انگیز فوائد ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیتون کے تیل سے خوبصورتی بڑھانے کے چند آسان طریقے اور ان کے حیرت انگیز فوائد ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔