سردیوں میں کپڑوں اور سویٹر کی چرچراہٹ دور کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

کپڑوں کی چر چراہٹ سے جلد پر خارش اور پھر الرجی ہو نے لگتی ہے تو اس مسئلے کے حل کے لئے آز مائیں یہ آسان ٹوٹکا اور پھر کچھ بھی پہنیں کپڑے نہیں چپکے گے
سردیوں میں بالخصوص ریشمی کپڑے جسم سے چپکتے ہیں، چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں اور یوں لباس کی پوری ساخت ہی متاثر ہوتی ہے۔ کچھی یہی حال سویٹر اور مصنوعی ریشوں والے گرم کپڑوں کا بھی ہوتا ہے جو دوسرے لباس سے رگڑ کھا کر چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں۔ خواتین کو شادی کے لباس پہننے میں بہت دقت پیش آتی ہے۔ پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ اکثر بال سویٹر سے چپک جاتے ہیں اور مزید حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔ اب سرکے اور کنڈیشنر کے جادو سے لباس کی چرچراہٹ کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔

سرکہ اور کنڈیشنر

دھلے ہوئے سویٹریا چپکنے والے لباس کو سردیوں کے لحاظ سے کنڈیشنڈ کرنے کے لیے ایک بڑے برتن میں صاف پانی لیجئے۔ اب اس میں تین بڑے چمچے سفید سرکہ ملادیجئے۔ سرکے اور پانی کے محلول میں سویٹر، شرٹ یا لباس کو اچھی طرح ڈبودیجئے تاکہ سرکہ لباس میں جذب ہوجائے۔ یہ عمل 15 منٹ کے لیے کافی ہے۔
اس کے بعد گیلے سویٹر پرہرجگہ کنڈیشنر لگائیں لیکن سویٹر کو کھیچنے سے گریز کیجئے۔ زیادہ کھیچ تان سے خود سویٹر کی شکل بگڑسکتی ہے۔ نصف گھٹنے تک ہیئر کنڈیشنر کو اس میں جذب ہونے دیجئے اور اس کے بعد لباس یا سویٹرکو اچھی طرح دھولیجئے تاکہ سرکہ اور کنڈیشنر نکل جائے۔
اب اس لباس کو ایک صاف تھیلی میں رکھ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔ صبح کو سویٹر پہن لیجئے اور یوں اس کے چپکنے کا عمل ختم ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ جس طرح بالوں کا کنڈیشنر ہمارے بالوں کو نرم کرتا ہے عین اسی طرح وہ لباس میں اون یا مصنوعی ریشوں کو ہموار کرتا ہے۔ اس طریقے سے ریشوں میں برقِ سکونی بھی ختم ہوجاتے ہیں جو لباس کے چپکنے کی وجہ بنتی ہے۔

Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3692 Views   |   25 Nov 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردیوں میں کپڑوں اور سویٹر کی چرچراہٹ دور کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

سردیوں میں کپڑوں اور سویٹر کی چرچراہٹ دور کرنے کا آسان گھریلو نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں کپڑوں اور سویٹر کی چرچراہٹ دور کرنے کا آسان گھریلو نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔