عمرہ والوں کو زم زم کا پانی پلاتا ہوں تاکہ مجھے ۔۔ مسجد الحرام میں موجود خوش قسمت پاکستانی شخص کے پانی پلانے کے بعد لوگ کیا کرتے ہیں؟ دیکھئے

کئی پاکستانی مکہ مکرمہ میں کعبہ شریف کی خدمت کرنے اور موجود عمرہ زائرین کا خیال رکھنے کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جیسا کہ یہ پاکستانی اس وقت مسجد الحرام میں عمرہ کرنے آنے والوں کو آب زم زم پلا رہا ہے۔

کے فوڈز میں آپ کو اس خوش قسمت پاکستانی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

مسجدالحرام میں ایک پاکستانی کارکن قمر علی خان 18 برس سے سعودی ادارے (سقیا زمزم) سے منسلک ہیں۔ قمر علی سعودی شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں عمرہ کرنے والوں کو زمزم کا پانی پلا کر اور انہیں روزہ کھلوا کر بڑی نعمت سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

قمر علی خان 18 سال سے مسجد میں مقدس پانی کی خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں سال بھر میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آتے ہیں۔

قمر علی کہتے ہیں کہ زمزم ایک نعمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حاجی زمزم کا پانی پیتے ہیں تو مجھ دل سے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ حجاج کرام میرے اس کام کو سراہتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں۔

العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قمر علی خان کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کرتے ہوئے دل میں یہ خواہش رہتی ہے کہ انہیں آب زمزم پیش کریں گے تو ان کے دل سے ہمارے لیے دعائیں نکلیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ماہِ صیام میں غروب آفتاب کے وقت کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ مسلمانوں کو افطار کے وقت پینے کے لیے مقدس پانی فراہم کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو آب زمزم فراہم کرنے والے ادارے سقیا زمزم کے اہلکاروں کی تعداد 650 ہے۔ واضح رہے کہ زمزم کے کنویں سے پانی کو نکالنے کے بعد اسے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے فلٹریشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

Khush Qismat Pakistani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khush Qismat Pakistani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khush Qismat Pakistani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2579 Views   |   16 Apr 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عمرہ والوں کو زم زم کا پانی پلاتا ہوں تاکہ مجھے ۔۔ مسجد الحرام میں موجود خوش قسمت پاکستانی شخص کے پانی پلانے کے بعد لوگ کیا کرتے ہیں؟ دیکھئے

عمرہ والوں کو زم زم کا پانی پلاتا ہوں تاکہ مجھے ۔۔ مسجد الحرام میں موجود خوش قسمت پاکستانی شخص کے پانی پلانے کے بعد لوگ کیا کرتے ہیں؟ دیکھئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمرہ والوں کو زم زم کا پانی پلاتا ہوں تاکہ مجھے ۔۔ مسجد الحرام میں موجود خوش قسمت پاکستانی شخص کے پانی پلانے کے بعد لوگ کیا کرتے ہیں؟ دیکھئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔