Mayonnaise - Husn aur Sehat Ek Sath

مایونیز حسن اور صحت ایک ساتھ
مایونیز ہر گھر میں ہی پسند کی جاتی ہے ، خصوصاً بچوں کو بے حد مرغوب ہے زیادہ تر اسے روٹی یا برگر کے ساتھ کھایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے مختلف سبزیوں یا فروٹ چاٹ میں ملا کر بھی نوش کیا جاتا ہے ۔

انڈے کی زردی ، آئل اور لیمن جوس یا سر کے کو اچھی طرح ملا کر بنائے جانے والی خوش ذائقہ مایونیز کے کئی اور حیرت انگیز فوائد بھی ہیں ۔ اس میں شامل تینوں اجزاء ہی بھرپور غذائیت کے حامل اور نہایت مفید ہے ۔ مایونیز صرف اسپریڈ کرنے کی ہی چیز نہیں بلکہ اسے باقاعدہ کھانے میں شامل کرنے سے ہمارے جسم کو بھی فائدہ پہنچتا ہے ۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ مایونیز ایک مکمل غذاہے ، جسے اگر مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو کوئی نقصان نہیں ۔
مایونیز میں وٹامن کا خزانہ پایا جاتا ہے جو وٹامن انسان کی جسمانی صحت کی بہتری کے لیے کتنا سود مند ثابت ہوتی ہے ، اس میں وافر مقدار میں وٹامن ای کی موجودگی دل اور جگر کے افعال کو معتدل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تو دوسری طرف جسم میں دوران خون کو بھی متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مٹاپے کا شکار بڑی عمر کی خواتین اگر مایونیز کا استعمال کریں تو وہ اسٹروکس کے خطرات سے بھی محفوظ رہ سکتی ہیں ۔

مایونیز میں وٹامن کے علاوہ دوسری معدنیات جیسے پوٹاشیم ، فاسفور س ، کیلشیم اور وٹامن کے بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ مایونیز کو اگر کینولا اور سویا بین آئل میں بنایا جائے تو یہ اور بھی مفید رہتا ہے یہ دونوں آئل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بھرپور ذرائع ہیں ۔ جسم میں اس کی موجودگی دل کو صحت مند رکھتی ہے اور دل کے دورے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ روزانہ کھانے کا ایک چمچ مایونیز کھانے سے جسم کو 57سے 114کیلوریز ملتی ہیں ۔ البتہ کینولا آئل میں تیار کی جانے والی مایونیز میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہے ۔

مایونیز مختلف طریقوں سے استعمال کی جا سکتی ہے ، جیسے فرنچ فرائز ، سخت اُبلے ہوئے انڈے یا پھر لچھوں میں کترے ہوئے پیاز کو مایونیز میں ملا کے پیش کیا جا سکتا ہے ۔

برگر ، سینڈوچ اور سلائس کے علاوہ اسے روٹی پر بھی لگایا جا سکتا ہے اور یہ قطعی ضروری نہیں کہ ان تمام چیزوں کے ساتھ کباب وغیرہ کہ چیزیں بھی ہوں ، مایونیز کو بغیر کسی دوسری چیز کے بھی کھایا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ مایونیز کو بطور غذا استعمال کرنے کے علاوہ بھی اسے بالوں اور جلد پر لگانے سے بھی بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ اس کے مستقل اور صحی استعمال سے بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ خواتین اپنی جلد اور بالوں کے لیے ہمیشہ فلر مند رہتی ہیں ۔ مایونیز کا استعمال ان کی اس الجھن سے انہیں نجات دے سکتا ہے ۔

بطور ہیئر کنڈشنر :
اپنے بالوں میں اچھی طرح شیمپو کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ مایونیز انگلیوں کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور باقی شیمپو بالوں کے اوپر ی حصے پر لگالیں ۔ اب شاور کیپ سے سر کو ڈھانپ لیں اور ایک گھنٹے بعد پانی سے دھولیں اور پھر دوبارہ شیمپو کریں ۔ حیرت انگیز طور پر بال بہت ملائم اور ریشمی اور چمک دار ہوجائیں گے ۔

دھوپ سے متاثرہ جلد کے لیے :
چہرے پر جہاں کہیں Burn Sunکے نشان ہوں ، اس جگہ پر ہلکا سا مایونیز لگا کر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں اور کچھ دیر کے لیے اسے لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں ۔ کچھ ہی عرصے کے استعمال کے بعد واضح فرق نظر آنے لگے گا ۔

مایونیز فیشل ماسک :
مایونیز ایک بہترین فیشل ماسک بھی ہے ، جو ہر طرح کی مہنگی سے مہنگی پروڈکٹ کا مات دیتا ہے ۔ اگر آپ کے فریج میں مایونیز موجود ہے ، تب آپ کو کسی قسم کے کاسمیٹکس کی ضرورت نہیں ، کیوں کہ مایونیز سے کیے گئے فیشل کے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں ۔ اس کے لیے مایونیز کو اپنے چہر ے پر ماسک کی طرح لگائیں اور اسے 20منٹ کے کیے چھوڑدیں ۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔

خراب ایڑیوں اور کہنیوں کے لیے :
ہاتھ کی کہنیوں اور پاؤں کی ایڑیوں کی جلد اکثر خراب ہوجاتی ہے کیونکہ خواتین کی اکثریت چہرے اور گردن پر توجہ دیتی ہیں اور ہاتھ پیروں کو بھول جاتی ہے ۔ مایونیز کہنی اور ایڑیوں کی جلد کے لیے بہترین ہے ۔ متاثرہ حصے پر مایونیز لگا کر کسی خشک اور نرم کپڑے سے مساج کرتی جائیں دس سے پندرہ منٹ مساج کرنے کے بعد پانی سے نہ دھوئیں ، بلکہ کسی دوسرے نرم کپڑے سے پونچھ لیں ۔

جوؤں کے خاتمے کے لیے :
بہت سے ڈرماٹولوجسٹ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جوؤں کے خاتمے کے لیے مایونیز اکسیر ہے ، کیونکہ دوسری کیمیکل والی مصنوعات سر اور بالوں کی اکثر اوقات نقصان پہنچاتی ہیں ۔ اس لیے ان کے بجائے مایونیز استعمال کیا جانا بہتر ہے ۔ روات سونے سے پہلے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح اس کا لیپ کردیں اور سر کو ڈھانپ دیں ، صبح اُٹھ کر پانی سے سر دھولیں اور ساتھ کے ساتھ کنگھا بھی کریں تاکہ جوؤں کی صفائی بھی ہوتی رہے ۔ جوؤں کے مکمل خاتمے تک ہفتے میں دوبار یہ عمل ضرور کریں ۔

پودوں کی چمک دمک کے لیے :
باغ بان اب اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گھر کے اندر لگائے جانے والے پودوں کی صفائی کے لیے مایونیز کا استعمال نہایت موزوں ہے اس کے لیے بہت کم مقدار میں مایونیز پتوں پر لگائیں اور ٹشو پیپر کی مدد سے اسے اچھے طریقے سے صاف کریں ۔ پہلے یہ عمل ایک ہفتے میں اور پھر مہینوں میں کریں ۔ اس سے آپ کے پودے چمک اُٹھیں گے ۔

Mayonnaise - Husn aur Sehat Ek Sath - We usually use mayonnaise for making different sort of salad and in sandwiches, but you know that how much it beneficial for our health and how can we use it as a cosmetic product to increase our beauty, I know there are lots of things that you really don’t know. So let’s here to know some secrete and simple benefits and uses of mayonnaise for getting good health and attractive personality.

Tags: Mayonnaise for Your Face Advantages of Mayonnaise Benefits of Mayonnaise on Hair

Mayonnaise Husn Aur Sehat Ek Sath

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Mayonnaise Husn Aur Sehat Ek Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mayonnaise Husn Aur Sehat Ek Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By KFoods  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   48951 Views   |   03 Nov 2017
About the Author:

KFoods is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. KFoods is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

Mayonnaise - Husn aur Sehat Ek Sath

Mayonnaise - Husn aur Sehat Ek Sath ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Mayonnaise - Husn aur Sehat Ek Sath سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔