ڈبل چِن سے نجات حاصل کریں وہ بھی قدرتی طریقے سے۔۔ جانیں چند اہم غذائیں اور اسے کم کرنے کے طریقے

جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے کھال لٹکنا شروع ہوتی ہے اور وزن بڑھتا ہے گردن پر بھی چربی بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، اور یوں آپ کے چہرے کی بناوٹ بدل جاتی ہے، اگر آپ کی بھی ڈبل چِن ہے تو آج ہم آپ کو اسے کم کرنے کے چند آزمودہ طریقے بتانے والے ہیں۔
ہماری بتائی ہوئی چند بہترین ٹپس آزما کر آپ بھی گردن کی چربی کو کم کر سکتے ہیں اور اس مشکل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، تو آئیے پھر وہ طریقے کون سے ہیں جان لیتے ہیں۔

گردن کی چربی کو کم کرنے کے بہترین طریقے

• گرین ٹی

گرین ٹی میں کیٹیچینز بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں، یہ اعلی اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں کیٹیچنز وزن میں کمی کو فروغ دینے کے لئے جانا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے گردن کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

گرین ٹی بنانے کا طریقہ

• ایک چائے کا چمچ گرین ٹی
• ایک کپ پانی
• شہد یا لیموں
• ناریل کا تیل
ناریل کے تیل میں میڈیم چین فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو میٹابولزم (2) میں اضافہ کرتا ہے اس کو گردن پر مساج کرنے سے آپ کو ڈبل چِن سے نجات مل سکتی ہے، ایک کھانے کا چمچ ایکسٹرا ورژن ناریل کے تیل سے گردن کا مساج کریں جلد فرق محسوس کریں گے ساتھ ہی آپ اس کا ایک کھانے کا چمچ صبح روزانہ پی سکتے ہیں اس سے جلد نتائج حاصل ہوں گے۔

• خربوزہ

خربوزے کو کم کیلوری اور فیٹ والے پھل میں شمار کیا جاتا ہے، یہ وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذخیرہ ہے، اس کے لئے آپ تازہ خربوے کا ایک پیالہ بھر کر کھائیں یہ آپ کے جسم کی اضافی چربی کو گُلائے گا اور آپ کی گردن کی اضافی چربی بھی کم ہوگی۔

• لیموں کا جوس

لیموں کے جوس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار ماجود ہوتی ہے، یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

• لیموں کا جوس بنانے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو آدھے لیموں کا رس نکالنا ہے اسے ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر شہد یا پھر سادہ پینا ہے اس سے گردن کی اضافی چربی جلد کم ہوگی۔

• السی کے بیج

السی کے بیجوں میں اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو کہ وزن میں کمی اور گردن سمیت جسم کے کئی حصوں سے اضافی چربی ختم کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔

• السی کے بیج کی ڈرنک بنانے کا طریقہ

ایک کھانے کا چمچ السی کےبیج لیں انہیں ایک گلاس گرم پانی میں ڈالیں اور شہد ملا کر پی لیں، اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا۔

• ایلوویرا

ایلوویرا کے فوائد جتنے بتائے جائیں کم ہیں، یہ جسم کی اضافی چربی کو بھی ختم کرتا ہے، ایک کپ تازہ ایلوویرا کا جوس پینے سے گردن کی نیچے موجود چربی گھلے گی۔

• پانی

پانی کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لئے مفید ہے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم سے چربی کا خاتمہ ہو اور لٹکی ہوئی ڈبل چِن بھی کم ہو سکے۔

Double Chin Se Nijat Pane Ke Tarikay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Double Chin Se Nijat Pane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Double Chin Se Nijat Pane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4470 Views   |   03 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈبل چِن سے نجات حاصل کریں وہ بھی قدرتی طریقے سے۔۔ جانیں چند اہم غذائیں اور اسے کم کرنے کے طریقے

ڈبل چِن سے نجات حاصل کریں وہ بھی قدرتی طریقے سے۔۔ جانیں چند اہم غذائیں اور اسے کم کرنے کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈبل چِن سے نجات حاصل کریں وہ بھی قدرتی طریقے سے۔۔ جانیں چند اہم غذائیں اور اسے کم کرنے کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔