معدے کی جلن،تیزابیت،اور درد کا قدرتی اجزاء سے آسان علاج کریں

اس وقت ہر دوسرا شخص جس تکلیف میں نظر آرہا ہے وہ ہے معدے کی تیزابیت، ایسیڈٹی،جلن اور پیٹ کی تکالیف۔اس کی وجوہات کیا ہیں ،اس کی وجہ ایک تو ہمارا طرز زندگی،ہماری غذائی عادات، اس میں ڈلنے والے ملاوٹ شدہ اجزاء اور ہماری جسمانی سرگرمی نہ ہونے کے برابر شامل ہیں معدے کی تیزابیت کو عام طور پر گیسٹروایسوفیگل ریفلکس بھی کہا جاتا ہے۔ اسکی علامات عموماً خاصی تکلیف دہ ہوتی ہیں اور اکثر رات میں ہی ظاہر ہوتی ہیں۔ اسکی وجہ رات میں زیادہ کھانا،بے وقت کھانا،بہت مرغن کھانے کا زیادہ استعمال، اور کھانے کے فوراً بعد لیٹ جانا ہے۔

علامات:۔

منہ میں کڑواہٹ اور ترش ذائقہ آنا۔
کھٹی ڈکاریں،متلی اور بھاری پن۔
سینے میں بوجھ، اور پیٹ کے اوپری حصے میں بے چینی۔
سینے میں درد اور جلن۔
معدے میں درد اور یہ درد حلق تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
حلق اور منہ میں تیزابی پانی آنا۔
کھانے کے فوراً بعد ایسا لگے کہ معدہ جل رہا ہے۔

علاج:۔

سیب کا سرکہ :۔

سیب کا سرکہ معدے کی تیزابیت میں عموماً استعمال ہونے والا نسخہ ہے۔ یہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور تیزابیت میں خاصا آرام پہنچاتا ہے۔ طریقہ استعمال:

سیب کا سرکہ ایک سے دو ٹی اسپون
گرم پانی ایک کپ
ایک کپ گرم پانی میں سرکہ ڈال کر کھانے سے 20 ،30 منٹ پہلے پئیں۔ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرے گا۔اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں۔

چیوگم:۔

جرنل آف ڈینٹل ریسرچ نے ایک ریسرچ کی جس میں یہ پتہ چلا کہ تیزابیت،معدے کی جلن میں شوگر فری چیوگم اگر کھانے کے بعد 30 منٹ تک چبائی جائے تو اس سے سلائوا گلینڈز یعنی آپ کے تھوک کے جو غدود ہوتے ہیں وہ متحرک ہوتے ہیں اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ طریقہ استعمال:۔

شوگر فری چیوگم

کھانے کے بعد 30 منٹ تک چیوگم چبائیں ۔

لیمن جوس:۔

لیمن جوس تقریباً 2 پی ایچ پر مشتمل ہوتا ہے ۔جو کہ سرکے سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کہ دوسرے غذائی اجزاء کو بھی متحرک کرتا ہے۔ اس سے خوراک کو ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ طریقہ استعمال:۔

لیموں ایک عدد
پانی ایک چوتھائی کپ
ایک چوتھائی کپ پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں ۔ یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Maday Ki Tezabiyat Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiyat Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiyat Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3865 Views   |   09 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

معدے کی جلن،تیزابیت،اور درد کا قدرتی اجزاء سے آسان علاج کریں

معدے کی جلن،تیزابیت،اور درد کا قدرتی اجزاء سے آسان علاج کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدے کی جلن،تیزابیت،اور درد کا قدرتی اجزاء سے آسان علاج کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔