میں 2 دفعہ یتیم ہوئی۔۔ ماں باپ کے بغیر ریشم کو کس نے پالا ؟ نجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

ریشم 2 دن قبل رمضان ٹرانسمیشن میں آئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بن ماں باپ کی بچی تھی مجھے میری باجی نے ماں باپ سے بھی زیادہ لگاؤ سے پالا اور اض میں جو کچھ ہوں اپنی بہن کی وجہ سے ہوں۔ بچپن میں لوگ ماں باپ کو پکارتے میں نے اپنے بھائی بہن کو پکارا اور ان کی ہی بدولت آج میں اس مقام پر کھڑی ہوں۔

اداکارہ ریشم کے بھائی 2 سال قبل اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ان کی وفات سے متعلق اپنے ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں 2 مرتبہ یتیم ہوئی ہوں، پہلے ماں باپ اور پھر میرا بھائی ۔۔ اور ایک برس گزر گیا میرے بھائی تمہارے بغیر کہنے کو یہ وقت پر لگا کے اُڑا مگر کہیں اندر ہی اندر یہ وقت جس طرح رُکا ہوا ہے اس کا اندازہ صرف مجھے ہے۔۔۔ تمہارے ساتھ سب چلا گیا ایک بار پھر ماں باپ مرگئے۔۔ ایک بار پھر جیسے میں یتیم ہوگئی۔ ایک رشتہ ایک تعلق کب ختم ہوتا ہے؟؟؟ اس کے ساتھ جُڑی ہوئی ایک ایک بات بھی شاید دفن ہوجاتی ہے۔۔ ایک زندہ تصویر سے یادوں کے البم میں لگی ایک دھندلی سی تصویر بن گئے تم۔۔۔ جو یاد کرنے بیٹھوں تو بہت کچھ بھولنے بھی لگتی ہوں۔۔۔ تمہاری برسی۔۔۔ یہ سوچتی ہوں تو ہاتھ لرزنے لگتے ہیں دل پانی ہوجاتا ہے۔۔۔ لیکن جس کی امانت تم تھے تمہیں تو اسی کے پاس لوٹنا تھا۔۔۔ ہم سب کو اسی کے پاس لوٹنا ہے۔۔۔بس اسی مالک سے اسی رب سے التجا ہے کہ وہ تمہارے درجات بلند سے بلند تر فرمائے،آمین

Mein 2 Dafa Yateem Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mein 2 Dafa Yateem Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mein 2 Dafa Yateem Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3542 Views   |   27 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

میں 2 دفعہ یتیم ہوئی۔۔ ماں باپ کے بغیر ریشم کو کس نے پالا ؟ نجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

میں 2 دفعہ یتیم ہوئی۔۔ ماں باپ کے بغیر ریشم کو کس نے پالا ؟ نجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں 2 دفعہ یتیم ہوئی۔۔ ماں باپ کے بغیر ریشم کو کس نے پالا ؟ نجی زندگی سے متعلق پہلی مرتبہ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔