ہائی بلڈ پریشر کی 6 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصاں سے بچ سکتے ہیں

ہائی بلڈ شوگر کا نام سن کر ہمارے ذہن میں یہی بات آتی ہے کہ کوئی شوگر کا مریض ہے جس میں شوگر کی تشخیص ہو چکی ہے یا پھر انسولین کی کمی ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے۔
لازمی نہیں کہ ہائی بلڈ شوگر شوگر کے مریض کو ہی ہو یہ عام شخص کو بھی ہو سکتی ہے، اور اگر ہائی بلڈ شوگر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ کرایا جائے تو اعصاب، گردے، آنکھوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ہائی بلڈ شوگر کی کی چند علامات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں تا کہ آپ بھی یہ جان سکیں کہ کہیں آپکو بھی اس قسم کی علامات کا سامنا تو نہیں۔

دھندلا نظر آنا:

ہائی بلڈ شوگر کا اثر آنکھوں پر بھی پڑتا ہے اس سے آنکھوں کی بینائی کم ہوتی ہے، اور دھندلا دکھائی دیتا ہے، اس لئے اگر بینائی کمزور ہو رہی ہے اور آپ کو شوگر نہیں ہے تو معلوم کر لیں کہ کہیں یہ ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے تو نہیں ہو رہا۔

ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا:

ہائی بلڈ پریشر سے انسان تھکاوٹ اور سستی کا شکار ہو جاتا ہے اور ہر وقت تھکا تھکا محسوس کرنے لگتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں موجود گلوکوز ہائی بلڈ شوگر کے باعث توانائی کے حصول کے کئے کردار ادا نہیں کر پاتے۔

سر درد:

اگر آپ کو بار بار سر میں درد ہو اور دیگر علامات بھی ہوں تو ضرور بلڈ شوگر چیک کروا لیں کیونکہ بلڈ شوگر لیول بڑھنے پر ایسے ہارمونز متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے جو دماغی افعال کے لیے اہم ہیں۔

دوپہر کو نیند آنا:

آپ نے رات بھی بھرپور نیند لی ہے اور پھر بھی
آپ کو دوپہر میں نیند آ رہی ہے تو یہ اچھی علامت نہیں، ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے جسم میں موجود گلوکوز ضائع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمزوری کا احساس ہوتا ہے اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ نیند بھی زیادہ آتی ہے۔

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کا سُن ہونا:

ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، جس کے باعث ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں سُن ہونے لگتی ہیں، یہ بھی ہائی بلڈ شوگر کی ایک واضح علامت ہے۔

پیاس کی شدت:

ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں کو بار بار پیاس کا احساس ہوتا ہے، کیونکہ جب گردے گلوکوز فلٹر نہیں کر پاتے تو جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے، اس دوران منہ ہر وقت خشک محسوس ہوتا ہے اور پانی پینے کے کچھ دیر بعد ہی وہ پھر خشک ہوجاتا ہے یوں بار بار پیاس کی شدت محسوس ہوتی ہے۔

High Bp Ki Ibtedai Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Bp Ki Ibtedai Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Bp Ki Ibtedai Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rimsha  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4929 Views   |   01 Mar 2022
About the Author:

Rimsha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rimsha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ہائی بلڈ پریشر کی 6 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصاں سے بچ سکتے ہیں

ہائی بلڈ پریشر کی 6 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصاں سے بچ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی 6 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصاں سے بچ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔