کیا آپ بھی کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیئے کو نسی غذائیں آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہیں

دن بھر کی مصروفیات میں ہم اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور یوں بہت سی بیماریوں اور تکلیفوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ پریشان کن ہوتی ہے کمر کی تکلیف، کیونکہ اس میں انسان بیٹھنے اور لیٹنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔
خواتین و مرد دن بھر کے کاموں اور مصروفیات کی وجہ سے کمر کے درد کی شکایت کرتے ہیں جس کے لئے انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے لیکن اگر چند غذاوں کو ہم اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کر لیں تو ہم اس تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔

کمر درد سے نجات کے لئے مختلف غذاؤں کا استعمال

• ادرک اور لہسن

ادرک اور لہسن ہمارے کھانوں میں عام طور پر استعمال کئے جاتے ہیں لیکن اگر آپ ان کی افادیت جان لیں تو انہیں روزانہ ہر چیز کے ساتھ کھائیں گے، ادرک کو اگر باریک پیس کر کمر میں جہاں درد محسوس ہو اس حصے پر لگایا جائے تو اس سے کمر درد دور ہو جائے گا، اگر بات کی جائے لہسن کی تو روزانہ صبح نہار منہ دو سے تین لہسن کے جوے کھالیں، اور لہسن کا تیل درد والے حصے پر لگا لیں تو کمر درد سے نجات حاصل ہو جائے گا۔

• گندم

گندم میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے کمر درد میں آرام آسکتا ہے، مٹھی بھر گندم کو رات بھر پانی میں بھگور کر رکھ دیں، اگلے دن صبح اس پانی میں ہرا دھنیا، کس کس گھاس اور ایک کپ دودھ شامل کرکے چند منٹ کے لئے ابال لیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے، اب اس مکسچر کو دن میں دو بار پی لیں، ہر قسم کے جوڑوں کے درد اور کمر درد کے لئے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

• برف

برف سے کمر کا وہ حصہ جہاں درد ہو مساج کریں، آئس کیوب یا آئس پیڈ استعمال کریں متاثرہ حصہ پر دس سے پندرہ منٹ تک مساج کریں یہ بھی کمر درد سے نجات کا آسان طریقہ ہے۔

• دودھ

دودھ کیلشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے کمر کا درد ہڈیوں کی کمزوری کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے، اس کے لئے دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کریں تاکہ آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں اور کیلشیم کی کمی پوری ہو سکے کیونکہ کیلشیم کی مطلوبہ مقدار جسم کو ملنے کے بعد کمر کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

• کیمومائل چائے

اس پھول کی چائے صحت کے لئے بھرپور فائدے مند ہے اور اس چائے کا ایک گرم کپ پٹھوں اور کمر کے درد میں فائدہ پہنچانے کے لئے کافی ہے، ایک کھانے کا چمچ کیمومیل پھول دو کپ کھولتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور کچھ دیر کے لئے رکھ دیں اس چائے کو درد کی شدت کم کرنے کے لئے ایک سے تین کپ روزانہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

Kamar Dard Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamar Dard Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamar Dard Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3619 Views   |   11 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کیا آپ بھی کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیئے کو نسی غذائیں آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہیں

کیا آپ بھی کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیئے کو نسی غذائیں آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی کمر درد سے پریشان ہیں؟ جانیئے کو نسی غذائیں آپ کو اس درد سے نجات دلا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔