بچہ گود لینا چاہتی تھی اور۔۔ شیفالی جری والا کی اچانک موت ہارٹ اٹیک سے نہیں تو پھر کیسے ہوئی؟ نیا انکشاف

Shefali Jariwala Death Cause

2002 کے مشہور گانے 'کانٹا لگا' سے شہرت پانے والی بھارتی ماڈل اور اداکارہ شفالی جری والا کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کی دل دہلا دینے والی رخصتی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے— کیا یہ واقعی قدرتی موت تھی، یا کوئی طبی غلطی؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، شفالی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مگر ان کے قریبی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں دل کی کوئی بیماری لاحق نہیں تھی۔ حیران کن طور پر، وہ گزشتہ کئی برسوں سے اینٹی ایجنگ انجیکشن اور مخصوص ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کر رہی تھیں۔

خالی پیٹ دوا کھانا یا انجیکشن کا اثر؟

بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 جون کی دوپہر شفالی نے اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا، اور شام میں اپنی روٹین میڈیسنز بھی استعمال کیں جبکہ اُس دن ان کا وِرَت تھا۔ بظاہر خالی پیٹ دوا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر گیا، جس کے بعد ان کے جسم میں کپکپی شروع ہوگئی۔

پولیس نے اس واقعے کو فی الوقت قدرتی موت قرار دیا ہے، مگر اسپتال میں کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو اب تک جاری نہیں کیا گیا— شاید یہی وہ کڑی ہے جو اس المناک موت کے پیچھے چھپی اصل وجہ کو سامنے لائے۔

شوہر کا دکھ اور پرائیویسی کی اپیل:

اداکارہ کے شوہر پراگ تیاگی غم سے نڈھال نظر آئے۔ آخری رسومات کے موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ہاتھ جوڑ کر بس ایک ہی التجا کی؛

"براہِ کرم میری پری (شیفالی) کے لیئے دعا کریں، اور ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ یہ وقت بہت مشکل ہے۔"

ایک روشن ستارہ، جو جلد بجھ گیا:

شفالی جری والا نے نہ صرف "بگ باس 13" اور "نچ بلیئے" جیسے ریئلٹی شوز میں اپنی شناخت بنائی، بلکہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی کئی چیلنجز سے نبرد آزما رہیں۔ مرگی کے مرض نے ان کے کیریئر کو محدود کر دیا، لیکن وہ ہر مشکل میں بھی مضبوطی سے کھڑی رہیں۔

انہوں نے 2014 میں اداکار پراگ تیاگی سے شادی کی، یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ آخری برسوں میں وہ ایک بچی کو گود لینے کی خواہش رکھتی تھیں، مگر زندگی نے انہیں مہلت نہ دی۔

Shefali Jariwala Death Cause

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shefali Jariwala Death Cause and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shefali Jariwala Death Cause to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   7105 Views   |   30 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 June 2025)

بچہ گود لینا چاہتی تھی اور۔۔ شیفالی جری والا کی اچانک موت ہارٹ اٹیک سے نہیں تو پھر کیسے ہوئی؟ نیا انکشاف

بچہ گود لینا چاہتی تھی اور۔۔ شیفالی جری والا کی اچانک موت ہارٹ اٹیک سے نہیں تو پھر کیسے ہوئی؟ نیا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچہ گود لینا چاہتی تھی اور۔۔ شیفالی جری والا کی اچانک موت ہارٹ اٹیک سے نہیں تو پھر کیسے ہوئی؟ نیا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔