4 سال بعد اپنے وطن آئی ۔۔ حسن علی کی اہلیہ شادی کے بعد پہلی بار بھارت جانے پر خوشی سے سرشار

پاکستانی ٹیم ان دنوں بھارت میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے کیلیئے موجود ہے، جہاں وہ اپنے اچھے کھیل سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔

اس سفر میں قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ بھارت روانہ ہوئیں۔ شادی کے بعد سامعہ خان پہلی بار اپنے وطن آئی ہیں، جس کی تصاویر و ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

سامعہ کان نے انسٹاگرام پر بھارت میں موجود اپنے دوستوں کے ہمراہ گھومنے پھرنے کی تصویریں پوسٹ کیں

اور ساتھ ہی گزشتہ روز حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے سنسنی خیز میچ کی بھی تصویریں لگائیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی حیلینا بھی موجود تھی۔ اس کھیل میں ان کے شوہر حسن علی کی جارحانہ بولنگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دراصل سامعہ خان بھارتی مسلمان ہیں جو شادی سے قبل دبئی میں مقیم تھیں، اور 2019 میں حسن علی سے شادی کے بعد پاکستان آگئی تھیں۔ اور اب 4 سال بعد انہیں بھارت جانے کا موقع ملا جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب سے ملیں، جس پر وہ کافی خوش ہیں۔

Hasan Ali Wife Samya Khan Shares Her Photos

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hasan Ali Wife Samya Khan Shares Her Photos and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hasan Ali Wife Samya Khan Shares Her Photos to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1915 Views   |   11 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

4 سال بعد اپنے وطن آئی ۔۔ حسن علی کی اہلیہ شادی کے بعد پہلی بار بھارت جانے پر خوشی سے سرشار

4 سال بعد اپنے وطن آئی ۔۔ حسن علی کی اہلیہ شادی کے بعد پہلی بار بھارت جانے پر خوشی سے سرشار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 4 سال بعد اپنے وطن آئی ۔۔ حسن علی کی اہلیہ شادی کے بعد پہلی بار بھارت جانے پر خوشی سے سرشار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔