نہاتے ہوئے صرف 2 بوند پانی میں ملائیں۔۔ کافور کا تیل گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فائدے

کافور کی گولیاں ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں اور کیڑے مکوڑے بھگانے کے لئے درازوں اور الماریوں میں ڈالی جاتی ہیں لیکن بہت کم لوگ اس عام سی گولیوں کے ان فائدوں کے بارے میں جانتے ہیں جو ہمارے کئی ہزار بچا سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کافور کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ اور اس کے کچھ انوکھے استعمال بتائے جائیں گے۔

کافور کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ

کافور کی گولیاں، ثابت اجوائن اور ست پودینہ کو ہم وزن لیں اور شیشی میں رکھ دیں۔ یہ پگھل کر تیل خودبخود تیل بن جائے گا۔ اس تیل کو ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر مالش کرنے سے سر سے جوؤں اور لیکھوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور بال بھی خوبصورت اور صحت مند ہوجاتے ہیں۔

کافور اور اس کے تیل کے انوکھے فائدے

اکثر ناخنوں پر فنگس ہوجاتا ہے اس صورت میں کافور ملے پانی سے ہاتھ دھونا اور ناخنوں پر کافور کا تیل لگانا فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ جراثیم کش ہے اور انفیکشن کو دور کرتا ہے۔

نہانے کے پانی میں کافور کے تیل کے صرف 2، 3 قطرے ڈالنے سے پانی جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے ساتھ ہی اس کی خوشبو سے اعصاب پرسکون ہوجاتے ہیں۔ کافور کا تیل جسمانی سوجن، سوزش اور درد کم کرتا ہے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

سر کے درد میں کافور کے تیل کا مساج درد ختم کرتا ہے اس کے علاوہ نکسیر پھوٹنے کے مرض میں بھی اسے کو سونگھنے سے خون آنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔

جن لوگوں کو ایڑھیاں پھٹنے کے مسئلے کا سامنا ہو انھیں ایک ٹب میں پانی بھر کر کافور کی گولیاں حل کر کے کچھ دیر پیر اس پانی میں بھگونے چاہئیں۔ بعد میں پیر خشک کر کے کریم لگا لیں۔ جلد بھی نہیں پھٹے گی اور پیر سے فنگس وغیرہ بھی ختم ہوجائے گا۔

کافور زخم جلدی بھرنے میں مدد کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف دواؤں کے علاوہ سرمہ اور توٹھ پیسٹ میں بھی اسے شامل کیا جاتا ہے۔

Kafoor Ke Heran Kun Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kafoor Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kafoor Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2052 Views   |   08 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نہاتے ہوئے صرف 2 بوند پانی میں ملائیں۔۔ کافور کا تیل گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فائدے

نہاتے ہوئے صرف 2 بوند پانی میں ملائیں۔۔ کافور کا تیل گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہاتے ہوئے صرف 2 بوند پانی میں ملائیں۔۔ کافور کا تیل گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔