کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ آڑو کا روزانہ استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور مختلف ترکیبیں

آڑو گرمیوں کا پھل ہے، اس کے استعمال سے ہمیں بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اگر اس کو روزانہ کی غذا میں شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید کارآمد ہو جاتے ہیں۔
لیکن اس کو روزانہ کی غذا میں کس طرح شامل کیا جائے کچھ تراکیب آج ہم آپ کو بتائیں گے اور ساتھ ہی اس کے فوائد سے بھی آپ کو آگاہ کریں گے۔

آڑو کے حیرت انگیز فوائد

وزن کم کرے

ڈی کے پبلشنگ ہاؤس کی 'ہیلنگ فوڈز' کتاب میں کہا گیا ہے کہ "آڑو" میں فینولک مرکبات ہوتے ہیں جن میں اینٹی فیٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ میٹابولک سنڈروم کی مدد کرتی ہیں ساتھ ہی وزن کو جانچتی رہتی ہیں اور اسے کم کرتی ہیں۔

قوتِ مدافعت

آڑو لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے ساتھ ہی اس کا استعمال ہمیں موسمی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور ان سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر

آڑو میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہذا یہ سوڈیم کے مضر اثرات سے لڑتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو سنبھالنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہاضمہ

آڑو میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور اس کے روزانہ استعمال سے ہم جو بھی کھائیں باآسانی ہضم ہو جاتا ہے۔

آڑو کو اپنی روزانہ کی غذا میں ان تراکیب کے زریعے شامل کریں

• آڑو اسٹرابیری اور میوں کی سموتھی

آڑو کے ساتھ چند اسٹرابیری اور کسی بھی قسم کے گری والے میوے یعنی بادام یا پھر پستہ یا کاجو شامل کر کے گرینڈ کر لیں اور اس کی سموتھی بنا کر اسے روزانہ استعمال کریں۔

• آڑو کی سلاد

آڑو کو سلاد میں شامل کریں، آڑو کے ساتھ تھوڑی کریم چیز، اخروٹ اور لیموں کا رس شامل کریں اس کو مکس کریں اس میں سلاد پتہ بھی ڈالیں اور روزانہ یہ سلاد کھائیں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• آڑو کا میٹھا

آڑو کا میٹھا بنائیں چند آڑو لیں انہیں کچل کر ان میں تھوری بادام پستے اور اخروٹ شامل کریں، تھوڑی پسی ہوئی چینی اور اس میں مکھن ڈال کر مکس کر لیں یہ میٹھے کے طور پر کھائیں۔

• آم کے ساتھ کھائیں

آڑو کاٹیں ساتھ ایک دو آم بھی کاٹ لیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اس کا ایک باؤل بھرا ہوا روزانہ کھائیں دونوں پھلوں کے ڈھیروں فوائد سے لطف اُٹھائیں۔

Aroo Khane Ke Fayde Hi Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aroo Khane Ke Fayde Hi Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aroo Khane Ke Fayde Hi Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10849 Views   |   29 May 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ آڑو کا روزانہ استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور مختلف ترکیبیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ آڑو کا روزانہ استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور مختلف ترکیبیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ آڑو کا روزانہ استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور مختلف ترکیبیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔