اکثر خواتین بازار سے کچے ٹماٹر خرید لیتی ہیں اور پھر یہ پکنے کہ بجائے خراب ہو جاتے ہیں۔۔۔ جانیں ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ

ٹماٹر ہمارے کھانوں میں، مختلف سوپ اور سلاد میں ساتھ ہی جوس وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ اس قدر فائدے مند سبزی ہے کہ کسی بھی طریقے سے استعمال کی جائے تو فائدہ ہی پہنچاتی ہے، اگر بات کی جائے ہمارے روزمرہ کے کھانوں کی تو شاید ہی کوئی ایسی ڈش ہو گی جو بِنا ٹماٹر کے استعمال کے بنتی ہو گی۔
کیونکہ اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کا زائقہ بھی بے حد لذیذ ہے اسی لئے ہمارے روزمرہ کے کھانوں کو زائقے دار بنانے کے لئے یہ ایک عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے، لیکن اکثر ہم گھر میں ٹماٹر اُگاتے ہیں لیکن وہ پک کر لال نہیں ہوتے یا پھر بازار سے کچے ٹماٹر لے آتے ہیں کہ دیر تک چلیں گے مگر وہ پک کر لال اور اچھی طرح تیار ہی نہیں ہوتے کہ انہیں استعمال کیا جائے۔
ایسا میں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیئے، اگر نہیں تو پریشانی کی کوئی بات ہی نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے ہرے اور کچے ٹماٹروں کو لال اور تروتازہ بنانے کا آسان طریقہ جس سے نہ یہ خراب ہوں گے اور نہ ہی کچے رہیں گے۔

ہرے ٹماٹروں کو لال کرنے کے طریقے

• اگر آپ کچے ٹماٹر لال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کسی خالے ڈبے یا پھر خاکی کاغذ میں بھر کر اسے کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں روشنی نہ ہو جیسے کچن میں بنا ہوا کوئی خانہ وغیرہ۔
• اگر آپ ٹماٹروں کو جلدی پکا کر لال بنانا چاہتے ہیں تو کچے ٹماٹروں کو تھوڑے سے پکے ہوئے لال ٹماٹروں کے ساتھ کسی خاکی کاغذ میں لپیٹ کر رکھ دیں تو یہ جلدی پک جائیں گے۔
• ایک اور طریقہ جس سے ٹماٹر بہت ہی جلدی پک کر تیار ہو جائیں گے وہ یہ ہے کہ کچے ٹماٹروں کے ساتھ ان کے بیچ ایک کیلا، بِنا چھِلکا اُترا ہوا ڈال کر اسے کسی ڈبے میں بند کر کے رکھ دیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال ٹماٹر اتنی جلدی لال ہوں گے کہ آپ دوسرے دن ہی ان کا سالن یا سلاد بنا لیں گی۔
تو بس بھر انتظار نہ کریں اور اگر کچے ٹماٹروں کو گھر میں ہی لال لال بنانا چاہتے ہیں تو یہ ٹپس ضرور آزمائیں اور پائیں تازہ لال ٹماٹر۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7205 Views   |   09 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اکثر خواتین بازار سے کچے ٹماٹر خرید لیتی ہیں اور پھر یہ پکنے کہ بجائے خراب ہو جاتے ہیں۔۔۔ جانیں ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اکثر خواتین بازار سے کچے ٹماٹر خرید لیتی ہیں اور پھر یہ پکنے کہ بجائے خراب ہو جاتے ہیں۔۔۔ جانیں ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.