“میرے پہلے شوہر تعبیر سے انتقال سے چند ماہ پہلے ملے تھے انھیں گھر لائے تھے۔ نذر صاحب نے کہا تھا کہ تعبیر کا کام بالکل الگ ہے، بہت خوبصورت ہے اور مجھ سے بالکل جدا ہے۔ میرے دوسرے شوہر تعبیر میرے پہلے شوہر کے شاگرد ہر گز نہیں تھے“
یہ کہنا ہے ماضی کی نامور اداکارہ عارفہ صدیقی کا جو گزشتہ کئی سالوں تک گمنامی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آ گئیں ہیں۔

عارفہ صدیقی کی شادی شدہ زندگی
عارفہ صدیقی کا شمار ماضی کی خوبصورت اداکارہ کے ساتھ گلوکارہ میں بھی ہوتا تھا مگر 25 برس کی عمر میں انھیں نذر حسین سے محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ عارفہ صدیقی نے دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھا البتہ 80 برس کی عمر میں نذر حسین کے انتقال کے بعد عارفہ صدیقی نے خود سے کہیں کم عمر گلوکار تعبیر سے شادی کرلی۔

یوٹیوب پر وی لاگز
اب عارفہ اکثر یوٹیوب پر وی لاگز بناتی ہیں جس میں وہ باحجاب انداز میں کبھی کوکنگ کرتی ہیں تو کبھی اپنے شوہر کے ساتھ مل کر گھر کی تزئین و آرائش کرتی نظر آتی ہیں۔