میری بات کا غلط مطلب لیا گیا.. عورتوں کو مکھی سے تشبیہ دینے والے عدنان صدیقی نے اپنی صفائی میں کیا کہا؟

"وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی. میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ میری بات اور الفاظ کا مطلب غلط لیا گیا اور بات کی گہرائی کو نہیں سمجھا گیا. پھر بھی کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں"

یہ کہنا ہے معروف اداکار عدنان صدیقی کا جنھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے زریعے اپنی حالیہ کنونٹروورسی پر عوام کی تنقید کے بعد معذرت کر لی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار عدنان صدیقی نے عورت کا موازنہ مکھی سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ ان کے پیچھے بھاگنا چھوڑدیں تو یہ بھی مکھی کی طرح آپ کے ہاتھ پر بیٹھ جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل پر شو کے دوران عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھی کی مثال دی، اداکار نے اپنی بات کہنے سے قبل خواتین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بات کرنے جارہا ہوں اس بات کے حوالے سے تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اس بات کا برا نہ مانیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔

اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

Adnan Siddiqi Nay Mazarat Kar Li

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adnan Siddiqi Nay Mazarat Kar Li and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adnan Siddiqi Nay Mazarat Kar Li to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3118 Views   |   06 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میری بات کا غلط مطلب لیا گیا.. عورتوں کو مکھی سے تشبیہ دینے والے عدنان صدیقی نے اپنی صفائی میں کیا کہا؟

میری بات کا غلط مطلب لیا گیا.. عورتوں کو مکھی سے تشبیہ دینے والے عدنان صدیقی نے اپنی صفائی میں کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری بات کا غلط مطلب لیا گیا.. عورتوں کو مکھی سے تشبیہ دینے والے عدنان صدیقی نے اپنی صفائی میں کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔