Homeopathy Bars ka Ilaj Main Mufeed?

ہومیوپیتھی برص کے علاج کے لیے فائدہ مند؟
آپ نے اکثر ایسے افراد دیکھیں ہوں گے جن کی جلد پر سفید رنگ کے نمایاں نشان نمودار ہوجاتے ہیں، برص نامی اس مرض کو لاعلاج سمجھا جاتا ہے مگر اب ایک ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں اس پر قابو پانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھارت کے سینٹر فار کلاسیکل ہومیوپتیھی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے طریقہ علاج سے برص کے شکار افراد کی جلد پر سفید نشانات یا دھبوں نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔

اس مقصد کے لیے محققین نے 25 مختلف طریقہ کار اپنائے جن میں سانپ کا زہر بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بیس کروڑ سے زائد افراد اس جلدی عارضے کا شکار ہیں اور انہیں اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں تیرہ خواتین اور ایک مرد پر مختلف طریقہ کار آزمائے گئے اور ان کا علاج 58 مہینوں تک جاری رکھا گیا۔

تحقیق کے مطابق ہومیوپیتھی طریقہ علاج نے تمام مریضوں پر مثبت اثرات مرتب کیے اور محققین کا کہنا تھا کہ ہومیوپیتھی برص کے ابتدائی مراحل پر موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تجربات کی ضرورت ہے تاکہ ہومیو پیتھی پر شکوک ظاہر کرنے والے افراد پر اس کی افادیت ظاہر کی جاسکے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کیس رپورٹس میں شائع ہوئے۔
عام طور پر برص نامی نامی اس مرض کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے، تاہم طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔

درحقیقت یہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔
امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ مرض چھوٹے نشانات یا سفید دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
دنیا بھر میں 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں جسے آٹو امیون مرض بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے لاحق ہونے پر جسمانی دفاعی نظام ان خلیات پر حملہ آور ہوجاتا ہے جو جلدی رنگت بحال رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

Bars or vitiligo is an autoimmune skin disease in which there is a progressive destruction of the skin’s pigment-producing cells (melanocytes), resulting in areas of otherwise normal white skin devoid of melanin pigment. It is not unusual for hairs growing in areas of vitiligo to lose their normal color. Care must be taken to limit the use of such medications for a specific duration due to the side effects that stem from excessive use. Homeopathy treatment for bars or vitiligo is available for the patients. The ntreatment should be followed regularly for best result. There are no universally effective treatments that work in all patients. When selecting a treatment plan, it is important to consider that most patients with vitiligo live normal healthy lives.

Homeopathy Bars Ka Ilaj Main Mufeed

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Homeopathy Bars Ka Ilaj Main Mufeed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homeopathy Bars Ka Ilaj Main Mufeed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   74548 Views   |   04 Mar 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

Homeopathy Bars ka Ilaj Main Mufeed?

Homeopathy Bars ka Ilaj Main Mufeed? ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Homeopathy Bars ka Ilaj Main Mufeed? سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔