پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا شمار متحرک سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل عوام میں گھل ل مل جانے والی شخصیت ہیں جو حقیقی معنوں میں غریبوں کا مشکلات اور ان کا درد سمجھتی ہیں۔ وہ عوامی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سیاستدان ہیں۔
زرتاج گُل اکثر ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتی دکھائی دیتی ہیں مگر ان کا ایک انٹرویو جوکہ بہت اہمیت کا حامل رہا جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور شادی سے متعلق وہ باتیں جو ان کے مداح نہیں جانتے تھے۔ آیئے جانتے ہیں انہوں نے کیا دلچسپ گفتگو کی۔
زرتاج گل وزیر نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ سیاستدان نہ ہوتیں تو جنگی مہاذوں پر بطور فوٹوگرافر کام کر رہی ہوتیں مگر میں پیدائشی وزیر ہوں کیونکہ میرے نام میں وزیر آتا ہے۔
میزبان نے زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان سے پوچھا کہ آپ دونوں کے مابین اگر لڑائی ہوجائے تو منانے میں پہل کون کرتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل پہلے میں مناتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم دونوں کے درمیان لڑائی ہوجاتی ہے تو صلح بھی ایک دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے۔ مگر آج کل مصروفیات اتنی بڑھ گئی ہیں کہ لڑائی کا وقت ہی نہیں ملتا۔
زرتاج گل کے نام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا نام بہت پسند ہے کیونکہ یہ میرے بابا نے رکھا ہے اور میرے اوپر میرے بابا کی شخصیت کا بہت اثر ہے۔
زرتاج گل نے اپنے شوہرسے متعلق کہا کہ میرے شوہر بہت ہینڈ سم (Handsome) ہیں کسی زمانے میں بھی حسین ہوا کرتی تھی مگر سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے۔
زرتاج گل کا رشتہ کیسے طے ہوا تھا؟
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بتایا کہ ہمایوں خان کی بہن میرے گھر آئیں تھیں، میری والدہ کی ایک ہی خواہش تھی کہ میرے ہونے والے شوہر قد میں لمبے ہونے چاہئیں اور نماز روزہ رکھنے والے ہونے چاہئیں۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ ہمارا پٹھانوں کا کلچر میچ کر گیا تھا اور میری والدہ کو ہمایوں کا قد بھی درست لگا تھا جس کے بعد میری ان سے شادی ہوگئی۔
گھر میں زرتاج گل منسٹری جیسا حکم چلاتی ہیں؟
زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان نے بتایا کہ اب تو گھر میں ان کی طرف سے زیادہ سختی نہیں ہوتی مگر اب باہر زیادہ ہوتی ہے۔
ان کے مطابق اگرچہ انہیں اپنی تنخواہ ملتی ہے مگر اس باوجود وہ شوہر سے خرچہ لیتی ہیں، کیوں کہ انہیں خرچہ فراہم کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مذاق مذاق میں یہ بھی شکوہ کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا، نہ جانے وہ کنہیں تحفے دیتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kabhi Mein Bhi Haseen Hua Karti Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kabhi Mein Bhi Haseen Hua Karti Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.