سونف کو دودھ میں پکا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی اسے پینا شروع کر دیں گے

سونف کے فوائد پر ہم اکثر بات کرتے ہیں اور اس کا مختلف استعمال بھی اپنے قارئین کو بتاتے ہیں، جڑی بوٹی میں شمار کی جانے والی سونف کے استعمال سے انسان کی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے سونف والا دودھ استعمال کیا ہے؟ اگر نہیں تو آج اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ اس کے وہ فوائد جان جائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• سونف والا دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد

اگر سونف دودھ میں پکا کر پیا جائے تو اس کی افادیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے اور دودھ کی غذائیت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے دودھ کے ساتھ سونف استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، سونف والا دودھ میٹابولزم کا نظام بہتر بناتا ہے اور جسم سے مضرِ صحت مواد اور مادوں کو خارج کر کے انسان کی مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہر گھر میں با آسانی ملنے والی سونف کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ یہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بےحد مفید ہے، سونف والے دودھ کے استعمال سے جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک بناتا ہے اور رنگت بھی نکھارتا ہے۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

غذائی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سونف اور دودھ کا استعمال معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ اور سونف دونوں میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال سے انسانی جسم کو کوئی مضر اثر نہیں پہنچتا بلکہ فائدہ ہی ملتا ہے۔

• سونف والے دودھ میں موجود غذائیت

دودھ میں وافر مقدار میں غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دودھ کو مکمل غذا کہا جاتا ہے دودھ کے ایک گلاس میں اگر ایک چمچ سونف ڈال کر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر لیا جائے تو اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور کئی طرح کی بیماریوں سے نجات بھی حاصل ہوتی ہے۔
سونف والے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے استعمال سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ ہر وقت کی تھکان اور سستی دور ہوتی ہے ساتھ ہی اعصابی کمزور اور پٹھوں کی کمزوری بھی دور ہو جاتی ہے۔

• دماغی صلاحیت میں اضافہ

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف والا دودھ دماغی سرگرمیوں کو بہتر بناتا ہے، اس کا استعمال پڑھنے والے بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے بےحد ضروری اور مفید ہے اس دودھ کے استعمال سے بچوں میں دماغی کمزوری کا خاتمہ اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، آنکھوں کی بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔

• چھوٹے بچوں کے لئے مفید

اگر چھوٹے بچوں کے پیٹ میں درد ہو تو دودھ میں سونف پکا کر پلائی جائے تو پیٹ کا درد دور ہو جاتا ہے جبکہ اتھ ہی گیس کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔

جلد کے لئے بہترین

سونف والے دودھ سے نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے استعمال سے جلد کے مسائل دور ہوتے ہیں جلد ترو تازہ رہتی ہے رنگت میں نکھار آتا ہے۔

• دیگر فوائد

غذائی ماہرین کے مطابق سونف والا دودھ پینے کے نتیجے میں جگر کے ورم میں کمی آتی ہے، گرمی اور لو سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، یہ گردوں کے انفیکشن کا بہترین علاج بھی ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر دن میں ایک گلاس سونف والے دودھ کا استعمال کر لیا جائے تو ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر متوازن رہتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے نیند میں بہتری آتی ہے۔

Sounf Ko Doodh Main Paka Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Ko Doodh Main Paka Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Ko Doodh Main Paka Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9338 Views   |   01 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

سونف کو دودھ میں پکا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی اسے پینا شروع کر دیں گے

سونف کو دودھ میں پکا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی اسے پینا شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونف کو دودھ میں پکا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی اسے پینا شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔