سہرے میں نوٹ کے بجائے دعائیں ہوتی ہیں ۔۔ سرائیکی شادی میں دلہے کو ملنے والا سہرا کیا ہوتا ہے؟ دیکھیے

پاکستانی ثقافتی رنگ دنیا بھر میں مشہور ہے، چاہے بلوچی ہو یا پھر پنجابی، سندھی ہو یا پھر خیبر، ہر ایک رنگ پاکستان کو منفرد بناتا ہے۔
ایک ایسا ہی منفرد اور دلچسپ رنگ سرائیکی سہرا ہے، جو کہ دلہے کے لیے گایا جاتا ہے۔

جنوبی پنجاب میں سرائیکی قوم سہرے کو کافی اہمیت دیتی ہے۔ بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی گلوکارہ ثوبیہ ملک کہتی ہیں کہ روایتی طور پر تو ڈھول، شہنائی ہی گانوں کا حصہ ہوتی ہے، لیکن پروڈیوسر نے کہا تھا کہ یہ کچھ مختلف ہوگا۔

اسی لیے اس میں ڈھولک، تبلہ، آریٹ سمیت کئی چیزوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ ثوبیہ کہتی ہیں کہ جب اتنے سارے انسٹرومنٹس ایک ساتھ ہوتے ہیں تو انسان میں جوش و ولولہ زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

سرائیکی سرہا دراصل ہر گھر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں سرائیکی قوم گاتی ہے، اس سہرے کے لیے گھر کے تمام فراد گھل مل کر ایک جگہ بیٹھتے ہیں اور گاتے ہیں۔ ایک اورمقامی گلوکار اللہ بخس ہمراہی کہتے ہیں کہ لوگ مجھے گلوکاری کے لیے بلاتے ہیں، شادی بیاہ میں سہرا گاتا ہوں، اور اسی سے چند پیسے مل جاتے ہیں۔

سہرا دراصل گانے سے اس طرح مختلف ہو سکتا ہے کہ اس میں دلہے کی تعریف اور اس کی نئی زندگی کے لیے دعائیں شامل ہوتی ہیں۔

اللہ بخش کا کہنا ہے کہ اب سہرے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے، دکاندار مجھ سے فرمائش کرتے ہیں کہ کوئی سہرا یا گانا سنا دو، تو میں انہیں سنا دیتا ہوں۔

یہ سہرا مہندی بیاہ، کی تقریبات میں تو سنایا جاتا ہی ہے مگر اس سہرے کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ اسے تحفے میں بھی دیا جاتا ہے، اس تحفے میں سہرا لکھا ہوتا ہے، جبکہ دلہے کی تصویر ساتھ موجود ہوتی ہے۔ اس تصویر کے تحفے کو سرائیکی قوم میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ لوگ سہروں میں باقاعدہ اپنا نام بھی شامل کر واتے ہیں۔

Siraiki Sehra Kia Hota Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Siraiki Sehra Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Siraiki Sehra Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4306 Views   |   07 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سہرے میں نوٹ کے بجائے دعائیں ہوتی ہیں ۔۔ سرائیکی شادی میں دلہے کو ملنے والا سہرا کیا ہوتا ہے؟ دیکھیے

سہرے میں نوٹ کے بجائے دعائیں ہوتی ہیں ۔۔ سرائیکی شادی میں دلہے کو ملنے والا سہرا کیا ہوتا ہے؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سہرے میں نوٹ کے بجائے دعائیں ہوتی ہیں ۔۔ سرائیکی شادی میں دلہے کو ملنے والا سہرا کیا ہوتا ہے؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔