Aijaz Aslam Opens Up About Life After Mother Passing Away
"میری والدہ کا انتقال میرے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ میں تین ماہ کے لیے بیرونِ ملک چلا گیا کیونکہ ان کی یادیں مجھے ہر لمحہ تکلیف دے رہی تھیں۔ وہ صرف 15 دن بیمار رہیں اور پھر ہمیشہ کے لیے ہمیں چھوڑ گئیں۔ میں آج بھی اسی مرحلے میں ہوں، میرا گھر خالی محسوس ہوتا ہے، اور میں انہیں بےحد یاد کرتا ہوں۔"
پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
فیصل قریشی کے شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اعجاز اسلم نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد قریب تھے اور ان کی جدائی نے ان کی زندگی میں گہرا خلا پیدا کر دیا ہے۔
اعجاز اسلم نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد گھر کی وہ رونق اور برکت ختم ہو گئی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ والدہ کی جدائی انہیں اس قدر ستا رہی تھی کہ وہ تین ماہ کے لیے بیرونِ ملک چلے گئے تاکہ خود کو کچھ سنبھال سکیں۔
پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ یہ ان کی ہی تجویز تھی کہ اعجاز کچھ وقت کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں تاکہ ذہنی دباؤ سے باہر آ سکیں۔ فیصل نے کہا، "اعجاز شدید صدمے میں تھے، وہ ہر لمحہ والدہ کی یاد میں گم رہتے تھے، اس لیے میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کچھ وقت کے لیے باہر جائیں تاکہ خود کو سنبھال سکیں۔"
انٹرویو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے اعجاز اسلم کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ کئی ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے ان کے لیے دعائیں کیں اور انہیں صبر کی تلقین کی۔
والدہ کی محبت اور جدائی کا درد بیان کرتے ہوئے اعجاز اسلم کا کہنا تھا، "وہ میرے لیے سب کچھ تھیں، ان کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے۔"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aijaz Aslam Opens Up About Life After Mother Passing Away and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aijaz Aslam Opens Up About Life After Mother Passing Away to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.