کیاآپ کے پاس ایک منٹ ہے؟ اگر ہاں تو آپ اس ایک منٹ میں اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ، جی ہاں صرف ایک منٹ میں ! ہماری مصروف زندگیوں میں سے اکثر صحت کے حوالے سے وقت نکالنا ہم بھول جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہمیں دیگر کئی بیماریوں کے ساتھ ہی موٹاپے کی پریشانی بھی پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ ہم چاہے ورزش کرنے یا ڈائٹ فوڈ تیار کرنے کا وقت نہ بھی نکال پائیں، لیکن اگر ہم روز اپنے دن میں سے ایک منٹ بھی نکال لیں تو بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو وہ آسان دس ٹوٹکے بتائیں جو آپ وزن گھٹانے کے لیے اس ایک منٹ میں اپنا سکتے ہیں ۔
پھلوں کا جوس
فرج سے اپنے پسندیدہ پھل نکالیں اور ان کا پانی کے ساتھ ایک اچھا سا جوس تیار کرلیں۔ چینی کا استعمال ہرگز نہ کیجئے گا ۔ آج کل تو موسم کے کئی کھٹے میٹھے رسیلے پھل مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ ایسے جوس کے ایک گلاس سے آپ 85 کیلوریز تک کم کر سکتے ہیں۔ اس حساب سے روزآنہ یہ جوس پینے سے سال بھر میں 5 پاؤنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے ۔
چلتے پھرتے بات کریں
آپ فون پر گھنٹوں بات کرنے سے بھی نہیں گھبراتے ۔ ہر وقت بیٹھ کر بات کرنے سے پیٹ میں چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔ کوشش کریں کہ بات کرتے ہوئے حرکت میں رہیں ۔ جیسے کہ کھانے کی میزسجا لیں یا پودوں کو پانی دے دیں ۔ یا صرف چہل قدمی کر لیں۔
چیونگ گم چبالیں
تحقیقات کے مطابق شوگر فری چیونگ گم چبانے سے نظام انہظام بیس فیصد تک تیز ہوجاتا ہے ۔ اس طریقے سے ایک سال میں دس پاؤنڈ تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ دن میں جب بھی وقت ملے یا کچھ کھانے کا دل چاہے توچپس، بسکٹ کی جگہ چیونگ گم چبا لیں ۔
سبز چائے کا استعمال
کہا جاتا ہے کہ کیفین فیٹی ایسڈز خارج کرتی ہے جس سے چربی آسانی سے گھلتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ سبز چائے کا اضافہ کرلیا جائے تو وزن مزید تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ البتہ بلڈ پریشر کے مریض کیفین کا محتاط انداز میں استعمال کریں ۔
بازار کے کھانے سے گھر کی روٹی بہتر ہے
چاہے آپ دفتر جائیں یا بازار، اپنا کھانا اپنے ساتھ لے کر جائیں ۔ بازار کا کھانا گھر کے کھانے کے مقابلے تیزی سے وزن بڑھاتا ہے ۔ باہر نکل کر جب بھی بھوک لگے تو بازار کے تیل والے چپس اور برگر کھانے کے بجائے گھر کی لائی ہوئی روٹی یا سینڈوچ کھا لیں ۔
مکھن کی جگہ زیتون کا تیل
بریڈ کے سلائس پر مکھن لگانے کے بجائے اسے ہلکا سا زیتون کے تیل میں فرائی کرلیں۔ زیتون کیلوریز جلانے میں مدد کرتا ہے ۔
السی کے بیج
صبح سیریل کھائیں تو ا س پر تھوڑے السی کے بیج چھڑک لیں ۔ اس کے لئے آپ السی کے بیج کو پیس کر رکھ سکتے ہیں اور دن میں تین بار السی کے بیج کا ایک چمچ کھا لیں ۔
پانی کی بوتل بھرلیں
جب وقت ملے پانی کی بوتل بھر کر اپنے ساتھ رکھ لیں اور اسے جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں ۔ پانی جسم میں سے فاضل مادہ صاف کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
دس بار اٹھک بیٹھ
یہ ایک بڑی مزیدار ترکیب ہے جس سے کھانے پر کنٹرول کرنے میں مد مل سکتی ہے۔ جب بھی کوئی کھانے پینے کی چیز اٹھائیں اس سے پہلے دس بار اٹھک بیٹھک کریں ۔ اس طرح آپ نے جو پہلے کیلوریز استعمال کی ہوں گی وہ گھل جائیں گی اور نئی کیلوریز استعمال کرنے کی گنجائش بن جائے گی ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 1 Minut Main Wazan Kam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 1 Minut Main Wazan Kam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.