کہتے ہیں ماں کی سب سے بڑی سہیلی اس کی بیٹی ہوتی ہے۔ یہی معاملہ بیٹی کے ساتھ بھی ہے۔ جب ایک بیٹی بیاہ کر اگلے گھر جاتی ہے تو ماں سے اس کی سہیلی بچھڑ جاتی ہے لیکن کبھی کبھی ملنے کا آسرا رہتا ہے لیکن جب ماں اگلے جہان چلی جاتی ہے تو یہ دکھ برداشت کرنا بیٹی کے لئے عمر بھر کا صدمہ بن جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ہوا ہے جو اپنی ماں کے دنیا سے جانے پر کافی دکھی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کی قبر پر صفائی بھی کررہی ہیں اور دعائے مغفرت بھی۔ ویڈیو دیکھیں
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حدیقہ سیاہ لباس میں والدہ کی قبر پر موجود ہیں۔ پہلے تو وہ اسپرے بوتل کی مدد سے اپنی والدہ کے کتبے کی صفائی کرتی ہیں اس کے بعد سرخ گلابوں کی پتیاں قبر پر نچھاور کر کر دعائے مغفرت کرتی ہیں۔
حدیقہ کی والدہ خاور کیانی کی قبر پر “ہم آپ سے ہمیشہ پیار کرتے ہیں پیاری اماں“ لکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ خاور کیانی کا انتقال چند ماہ قبل ہوا ہے اور حدیقہ اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتی تھیں۔