بچپن میں اماں جوئیں نکالنے کے لئے سر پکڑ کر زور زور سے کنگھی کیا کرتی تھیں بلکہ لیکھیں چونکہ آسانی سے نہیں نکلتی تھیں تو اس کے لئے کنگھی کے دانوں میں دھاگہ باندھ کر باریک کرکے پھر سر پر قہر نازل کیا جاتا تھا البتہ اب زمانہ بدل گیا ہے اور جوئیں نکالنے کے لئے بھی مشین مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس مشین کے استعمال کا طریقہ اور اس کی قیمت کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔
مشین کے استعمال کا طریقہ
جوئیں نکالنے والی مشین وی کام کہلاتی ہے۔ لمبی بوتل نما مشین بیچ میں سے کھلتی ہے اور اس کے نیچے کی جانب باریک کنگھی موجود ہوتی ہے۔ مشین کے ساتھ ٤ چھوٹے بیگز موجود ہوتے ہیں جو مشین کو بیچ میں سے کھول کر ایک اندر لگانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مشین بند کریں اور پلگ لگا کر آن کردیں۔ اب جس کی بھی جوئیں نکالنی ہوں اس کے سر پر کنگھی پھیریں۔ مشین کے اندر سے نکلنے والی روشنی خود جوؤں اور لیکھوں کا تعاقب کرے گی اور انھیں نکالنے میں مدد کرے گی۔
اس مشین کے ساتھ ایک کتاب بھی موجود ہوتی ہے جس میں استعمال کا طریقہ کار لکھا ہوتا ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر بھی اس کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔
قیمت
وی کام اینٹی لائس مشین بازار میں پندرہ سو سے 2 ہزار تک کی مل جاتی ہے۔ اسے آن لائن بھی منگوایا جاسکتا ہے۔