یہ 5 منٹ میں بننے والی زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ ۔۔ شہر میں پھیلے موسمی بخاراور نزلہ کھانسی گلے کی خراش کا موثرعلاج

ادرک کی چائے یا قہوہ کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ یہ کھانسی ، نزلہ اور ہاضمے کے لئے بہت عمدہ نسخہ ہے لیکن یہاں ہم آج آپ کے لئے زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ لائے ہیں یہ 5 منٹ میں بننے والی ادرک کینڈی کی ترکیب آپ کو گلے کی خراش اور بخار کو ٹھیک کرنے کے لیے درکار ہے۔ زیادہ ترگھرانوں میں موسمی صحت کے مسائل کے علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنا ایک عام روایت ہے۔ ویسے، زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ شفاء گھر سے شروع ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم برسوں سے دیسی نسخوں (گھریلو علاج) پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہاں ایک ایسا ہی گھریلو علاج ہے، جو آسان اورفوری اثر کرنے والا ہے، دو آسان طریقوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ ادرک کینڈی کا نسخہ آپ کو موسمی بیماریوں جیسے گلے کی خراش، نزلہ اور کھانسی کو ٹھیک کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا ۔

ادرک ہی کیوں؟

ادرک جنجرول جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کی خوبیوں سے بھری ہوئی ہے، جو موسمی بیماریوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ ادرک میں سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو سوجن، درد کو کم کرنے اورانفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ کینڈیز میٹابولک ریٹ کو بڑھا کر ہاضمے کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں، جس سے وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

کھٹی میٹھی جنجر کینڈی:

کینڈی کی اس ترکیب کو بنانے کے لیے 2 چھوٹے ادرک لیں، انہیں مطلوبہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس دوران، ایک گلاس جار لیں اور اس میں آدھا کپ لیموں کا رس، 1چائے کا چمچ اجوائن، 1 چائے کا چمچ کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ کالا نمک، 1 چمچ چاٹ مصالحہ اور 2 چمچ شہد ڈالیں۔ مکس کر کے ذرا سا پکا کرمحفوظ کر لیں۔ یہ کینڈی ہاضمے کے ساتھ ساتھ گلے کی خراش کے لیے بھی بہترین ہے۔

بھنی ہوئی ادرک کی کینڈی:

2 چھوٹے ادرک لیں، چھلکے سمیت دھو کر خشک کریں، پھر ادرک کو اچھی طرح سے جلنے تک بھونیں۔ جلے ہوئے چھلکے کو نکال کر ادرک کوچوپ کرلیں۔ ایک گلاس کنٹینر لیں اور یہ چوپ کی ہوئی ادرک ڈالیں، آدھا کپ شہد ڈالیں۔ 2 چائے کے چمچ کالی مرچ پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر۔ اسے اچھی طرح مکس کریں اور 2 چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک چھوٹی سی کینڈی دن میں دو یا تین بار کھائیں۔

Ginger Candy Recipe Benefits

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Ginger Candy Recipe Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ginger Candy Recipe Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6050 Views   |   26 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

یہ 5 منٹ میں بننے والی زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ ۔۔ شہر میں پھیلے موسمی بخاراور نزلہ کھانسی گلے کی خراش کا موثرعلاج

یہ 5 منٹ میں بننے والی زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ ۔۔ شہر میں پھیلے موسمی بخاراور نزلہ کھانسی گلے کی خراش کا موثرعلاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ 5 منٹ میں بننے والی زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ ۔۔ شہر میں پھیلے موسمی بخاراور نزلہ کھانسی گلے کی خراش کا موثرعلاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔