باجی نیکی کرو دکھاوا نہ کرو.. صبا فیصل کی بیٹی نے نوکر کے لئے ائیر کولر لگوایا تو لوگ کیوں غصہ ہوگئے؟ ماں بھی میدان میں آ گئیں

آج کل شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے. خاص طور پر گھروں میں کام کرنے والے ملازمین پر تو شاید ہی کسی کو رحم آتا ہو. البتہ چند دن پہلے سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل نے اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازم کی ایک خوبصورت ویڈیو شئیر کی جس میں وہ نہ صرف ملازم کا حال چال پوچھ رہی ہیں بلکہ ان کے لئے ائیر کولر بھی لگوا دیا ہے. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھ؛ جاسکتا ہے کہ سعدیہ فیصل ملازم سے گرمی میں پانی پینے کا پوچھ رہی ہیں اور پھر انھیں آرام کرنے کی تلقین کرتی ہیں جبکہساتھ ہی انھوں نے ملازم کے لئے بطور خاص لگوایا گیا ائیر کولر بھی دکھایا.

البتہ اسٹوری شئیر کرنے کے بعد جب سوشل میڈیا پر آئی تو لوگوں نے خوب تنقید کی. لوگوں کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہر کام دنیا کو دکھا کر کیا جائے. اگر ایک نیکی کر ہی لی تھی تو اس کی ویڈیو بنانا ضروری نہیں تھا.

جب تنقید حد سے بڑھنے لگی تو صبا فیصل بھی اپنی بیٹی کی حمایت میں سامنے آگئیں. صبا نے بیٹی کی ویڈیو کو اپنی اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل نیکی کر کے بتانا ضروری ہے تاکہ دوسروں کے دل میں بھی احساس جگایا جا سکے.

صبا فیصل کی اس اسٹوری کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیٹی کو سمجھانے کے بجائے ماں بھی دکھاوے کی تلقین کررہی ہیں. جبکہ کچھ صارفین نے صبا کی بات کی تائید کرتے ہوئے ملازموں سے اچھا سلوک کرنے کو درست قرار دیا.

Saba Faisal And Daughter Facing Criticism

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal And Daughter Facing Criticism and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal And Daughter Facing Criticism to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3696 Views   |   30 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

باجی نیکی کرو دکھاوا نہ کرو.. صبا فیصل کی بیٹی نے نوکر کے لئے ائیر کولر لگوایا تو لوگ کیوں غصہ ہوگئے؟ ماں بھی میدان میں آ گئیں

باجی نیکی کرو دکھاوا نہ کرو.. صبا فیصل کی بیٹی نے نوکر کے لئے ائیر کولر لگوایا تو لوگ کیوں غصہ ہوگئے؟ ماں بھی میدان میں آ گئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باجی نیکی کرو دکھاوا نہ کرو.. صبا فیصل کی بیٹی نے نوکر کے لئے ائیر کولر لگوایا تو لوگ کیوں غصہ ہوگئے؟ ماں بھی میدان میں آ گئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔