Bimaryion Se Hifazat or Sehatmand Rehne Ke Tips

Healthy Life Tips in Urdu

صفائی نصف ایمان ہے اور ہماری جسمانی و ذہنی تندرستی کی ضامن بھی۔ صفائی کی اہمیت کا تو ہر کوئی قائل ہے لیکن اکثر لوگ اس معاملے میں ابہام کا شکار رہتے ہیں کہ ہمیں کس وقت نہانا چاہیے، کتنی بار دانت صاف کرنے چاہئیں، ماﺅتھ واش استعمال کرنا چاہیے یا نہیں، وغیرہ وغیرہ۔ دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ میں ماہرین صحت نے ایسے کئی اہم سوالات کے جوابات دے کر ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ بالوں کو ہفتے میں کم از کم کتنی بار دھونا ضروری ہے، تو اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ بال دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ اگر نارمل یا خشک جلد کے مالک ہیں تو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ بھی بال دھولیں تو کافی ہے۔


دانتوں کی صفائی کے بارے میںامریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دانت روزانہ دو بار صاف کریں، اور ہر بار کم از کم تقریباً دو منٹ کیلئے برش کریں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت دانت صاف کر سکتے ہیں، لیکن خصوصاً سونے سے قبل دانت ضرور صاف کریں۔


پسینہ کش سپرے اور باڈی سپرے لگانے کیلئے ماہرین کے مطابق بہترین وقت سونے سے قبل ہے کیونکہ اس کے اثرات 24 گھنٹوں تک باقی رہتے ہیں تو صبح جاگنے کے بعد بھی سارا دن ان کی خوشبو اور اثرات جسم پر موجود رہیں گے۔

ماہرین جلد کہتے ہیں کہ ہم میں سے اکثر لوگ ضرورت سے زیادہ غسل کرتے ہیں۔ اگر ہم دو یا تین دن میں ایک بار نہائیں تو یہ بھی کافی ہے۔ البتہ اگر آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں یا گرد و غبار کا سامنا رہتا ہے تو اس صورت میں روزانہ غسل کرنا بہتر ہے۔ غسل صبح کے وقت کرنا بہتر ہے تا کہ دن ہشاش بشاش گزرے، لیکن اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو بہتر ہے کہ رات کے وقت سونے سے پہلے غسل کر لیں۔

Cleanliness is half the faith
Also cleanliness and hygiene is guarantor of our physical and mental health.

Generally, everyone is convinced with the importance of cleanliness. However many people are still unclear about at what time to take bath at, how many times to clean the teeth, to use mouthwash or not etc.

Following are very useful healthy life tips in Urdu about daily routine works of life.

Tags: Body Fitness Tips Urdu Health Tips in Urdu Language Healthy Lifestyle Tips in Urdu

Healthy Life Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Healthy Life Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Healthy Life Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Amber  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6510 Views   |   10 Oct 2017
About the Author:

Amber is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Amber is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Bimaryion Se Hifazat or Sehatmand Rehne Ke Tips

Bimaryion Se Hifazat or Sehatmand Rehne Ke Tips ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Bimaryion Se Hifazat or Sehatmand Rehne Ke Tips سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔