آج کل کے اکثر نوجوان جوڑوں کے درد میں مبتلا نظر آتے ہیں اور کم عمر میں ہی مختلف ادویات کا استعمال کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک پاؤں پر کھڑے رہنے سے آپ کے جوڑ مضبوط ہوتے ہیں- جسمانی ورزش کے ماہرین کی تحقیق کے دوران یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کے حیرت انگیز سائنسی فوائد ہیں۔
* آج ہم آپ کو جوڑوں کی مضبوطی کے لیے ماہرین کی ایک تجویز بتاتے ہیں۔
* دن میں دس سے پندرہ منٹ ایک پاؤں پر کھڑے ہوں۔
* پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو جہاز کے پر کی طرح پھیلا لیں۔
* اب آنکھوں کو بند کر کے ہر بیس سیکنڈ بعد پاؤں کو تبدیل کرتے رہیں۔
* اس طریقے سے نہ صرف آپ کے جسم کے پٹھے اور جوڑ مضبوط ہوں گے بلکہ آپ کا جسم بھی متوازن ہو جائے گا۔
نوٹ
امریکا کے فٹنس سینٹر کے ماہر جسمانی ورزش والکر کے مطابق ایک پاؤں پر کھڑے ہونے میں دشواری ہو تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں سے کانوں کو پکڑ لیں۔ اس طرح آپ کا توازن برقرار رہے گا اور آپ گریں گے نہیں پھر جب توازن برقرار ہوجائے تو دوبارہ ہاتھ پھیلائیں اور وہی طریقہ کار شروع کریں۔