خواتین میں بانجھ پن کا علاج۔۔۔ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا؟

ہمارے معاشرے میں شادی کے بعد خواتین کو جس سوال کی گردش میں ہر روز گھمایا جاتا ہے ۔۔۔وہ سوال ہے بچہ کب ہوگا۔۔۔اور یہ سوال ایک عورت کے اندر ذہنی دباؤ کو پروان چڑھاتا ہے۔۔۔وہ نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو مجرم اور کمزور سمجھنے لگتی ہے ۔۔۔لیکن اگر یہ سوال کرنے کے بجائے ہم خواتین کو ان کی خوراک اور لائف اسٹائل سے آگاہی دیں تو پچاس فیصد مسئلہ تو اسی وقت حل ہوجائے۔۔۔

پاکستان میں اس وقت بانجھ پن میں تقریبا پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک اندازے کے مطابق بائیس سے پچیس فیصد جوڑے اپنی زندگی کی اس محرومی کو دور کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔۔۔

حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق خواتین اگر اپنی خوراک میں سے مرغی اور گوشت کو کم سے کم کردیں اور سبزیوں اور دالوں کی مقدار کو بڑھا دیں تو ان کی بچہ دانیوں پر اس کا مثبت اثر ہوگا۔۔۔ساتھ ہی سالمن مچھلی کا استعمال بھی اس سلسلے میں کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ اس مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔

FDA کے مطابق وہ خواتین جو حاملہ ہونا چاہتی ہیں ہفتہ میں بارہ اونس تک اس مچھلی کا استعمال کر سکتی ہیں۔۔۔ساتھ ہی اپنی خوراک میں میوہ جات اور سبزیوں کا استعمال بھی بڑھادیں اور مرغی اور لال گوشت سے دور رہیں۔

سبزیوں میں پالک ، سلاد پتہ اور بروکلی کا استعمال بھی مدد کرتا ہے بانجھ پن کو دور کرنے میں جبکہ دودھ اور دودھ سے بنی چیزوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔

ماں بننے کے اس سفر کو طے کرنے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ خود کو فکروں اور پریشانی سے آزاد رکھیں اور اپنے جسم میں کسی بھی قسم کی کمزوری کو پنپنے نا دیں۔

Khawateen Mein Banjpan Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khawateen Mein Banjpan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khawateen Mein Banjpan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5767 Views   |   12 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

خواتین میں بانجھ پن کا علاج۔۔۔ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا؟

خواتین میں بانجھ پن کا علاج۔۔۔ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین میں بانجھ پن کا علاج۔۔۔ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔