میڈیا نے تو زندہ کو مردہ بنا دیا۔۔ دھرمیندر کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز کا صحت سے متعلق بیان

Dharmendra Health Update Discharge From Hospital

بالی ووڈ کے سینئر ترین اور مقبول اداکار دھرمیندر کی صحت سے متعلق تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے — انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ گھر پر آرام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بدھ کی صبح اسپتال سے رخصت کیا گیا، جبکہ ان کا علاج اب اہل خانہ کی نگرانی میں گھر پر ہی جاری رہے گا۔ صبح کے وقت اسپتال سے ایک ایمبولینس کو دھرمیندر کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے معالج نے تصدیق کی کہ دھرمیندر جی کو صبح تقریباً ساڑھے سات بجے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق خاندان کی خواہش ہے کہ وہ باقی علاج گھر کے پرسکون ماحول میں مکمل کریں۔ بعدازاں اہلِ خانہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا کہ دھرمیندر بہتر محسوس کر رہے ہیں، گھر پر زیرِ علاج ہیں، اور ہم تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بگڑنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اور 10 نومبر کو انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

یاد رہے، کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے گزشتہ روز ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائیں جن کی تردید خود ان کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے کی تھی۔ دونوں نے مداحوں سے دعا کرنے اور افواہوں سے گریز کی اپیل کی تھی۔

اداکار کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کی خبر سن کر سکون کا سانس لیا ہے اور سوشل میڈیا پر دھرمیندر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Dharmendra Health Update Discharge From Hospital

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dharmendra Health Update Discharge From Hospital and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dharmendra Health Update Discharge From Hospital to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   334 Views   |   11 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 November 2025)

میڈیا نے تو زندہ کو مردہ بنا دیا۔۔ دھرمیندر کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز کا صحت سے متعلق بیان

میڈیا نے تو زندہ کو مردہ بنا دیا۔۔ دھرمیندر کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز کا صحت سے متعلق بیان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میڈیا نے تو زندہ کو مردہ بنا دیا۔۔ دھرمیندر کی حالت اب کیسی ہے؟ ڈاکٹرز کا صحت سے متعلق بیان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts