جوڑوں کا درد ہو یا موچ آگئی ہو۔۔ گھر میں بنائیں صرف 3 چیزوں سے ایسا زبردست تیل، جو ہڈیوں اور مسلز کے درد میں دے فوری راحت

عمر کے ساتھ اکثر لوگوں کو جوڑوں کے درد کی تکلیف رہنے لگتی ہے، اور زیادہ محنت مشقت والا کام کرنے سے یہ درد اور بڑھ جاتا ہے۔ پر یہ مسئلہ صرف عمر رسیدہ لوگوں کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ آج کل نوجوانوں کو بھی آفس میں کام کرنے کی وجہ سے کندھوں اور پیروں میں درد رہنے لگا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان تیل بنانا سیکھارہے ہیں، جس سے جوڑوں کا درد، مسلز کا درد اور موچ وغیرہ میں بھی راحت ملے گی۔ تو چلیئے شروع کرتے ہیں۔

تیل بنانے کیلیئے اجزاء:

۔ تیز پتّے 6 عدد
۔ روز میری 1 چمچ
۔ زیتون کا تیل 1 کپ
روز میری کے خشک پتّے باآسانی پنساری کی دکان یا پھر سپر اسٹور سے مل جائیں گے۔ اگر تازہ لینا چاہتے ہیں تو اس کی دو ڈالیاں لے کر اسکے پتے الگ کردیں۔

تیل بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں تیز پتّوں کو ہاتھ سے مسل کر اسکے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں، اور ساتھ ہی روز میری بھی۔ پھر اس میں تیل ڈال دیں
۔ اب ایک بڑی دیگچی میں پانی بھر کر اسے تیز آنچ پر گرم کرلیں، پھر تیل والی دیگچی کو پانی کی دیگچی میں ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلیئے رکھ دیں
۔ وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں، آدھے گھنٹے بعد چولہا بند کر کے تیل کو ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اسے چھان کر ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں

استعمال کا طریقہ:

اب جہاں بھی درد ہو، جسم کے اُس حصّے پر رات کو اس تیل کی مالش کریں اور سوجائیں۔ صبح تک انشاءاللّٰہ ٹھیک ہوجائے گا۔

Joron Ka Dard Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Joron Ka Dard Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joron Ka Dard Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1986 Views   |   31 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوڑوں کا درد ہو یا موچ آگئی ہو۔۔ گھر میں بنائیں صرف 3 چیزوں سے ایسا زبردست تیل، جو ہڈیوں اور مسلز کے درد میں دے فوری راحت

جوڑوں کا درد ہو یا موچ آگئی ہو۔۔ گھر میں بنائیں صرف 3 چیزوں سے ایسا زبردست تیل، جو ہڈیوں اور مسلز کے درد میں دے فوری راحت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کا درد ہو یا موچ آگئی ہو۔۔ گھر میں بنائیں صرف 3 چیزوں سے ایسا زبردست تیل، جو ہڈیوں اور مسلز کے درد میں دے فوری راحت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔