ماڈلنگ کی تصویریں بھیجیں تا کہ رشتہ نہ بھیجے۔۔ جیا علی شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ پہلی بار کافی کچھ بتا دیا

Jiya Ali Opens Up About Marrying

"میں نے سوچا اگر عمران کو اپنی ماڈلنگ کی تصاویر بھیج دوں تو شاید وہ رشتہ لانے کا ارادہ بدل دے، کیونکہ مجھے لگتا تھا میری عمر میں شادی آسان نہیں اور میں بیرونِ ملک رہنے والے شخص سے رشتہ نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن وہ پھر بھی لاہور سے کراچی رشتہ لے کر آگئے۔"

ماضی کی مشہور اداکارہ جیا علی نے اپنی شادی سے متعلق یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اور عمران ادریس کی پہچان تقریباً چھ برس پرانی ہے۔ عمران، جو ہانگ کانگ میں کرکٹ کوچنگ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لیے مختلف تقریبات بھی کرتے تھے، ان سے پہلی ملاقات ایک پروگرام کے حوالے سے ہوئی۔ اگرچہ وہ تقریب منعقد نہ ہوسکی، لیکن دونوں میں دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے۔

اداکارہ کے مطابق عمران کا پہلا فیس بک میسج ان کے دل کو چھو گیا تھا کیونکہ اس میں وطن سے بے پناہ محبت جھلکتی تھی۔ اسی وجہ سے جیا علی نے اپنا ذاتی نمبر بھی دے دیا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک دونوں میں معمولی رابطہ رہا، بس کبھی کبھار وہ ہانگ کانگ جانے کی خواہش کا ذکر کرتیں۔

سالوں بعد جب انہیں ایک برانڈ کے لیے سامان درکار ہوا تو وہ دوبارہ عمران سے رجوع کر بیٹھیں۔ اسی دوران عمران پر گھر والوں کی جانب سے شادی کے دباؤ میں اضافہ ہوا اور انہوں نے اچانک جیا علی کو شادی کی پیشکش کردی۔ اگلے ہی دن وہ لاہور سے کراچی جا پہنچے تاکہ رشتہ لے سکیں۔

جیا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عمران کو روکنے کے لیے اپنی ماڈلنگ کی پرانی تصویریں بھیجیں، لیکن ان کے عزم پر کوئی فرق نہ پڑا۔ ہنستے ہوئے انہوں نے کہا کہ رشتہ لانے سے پہلے عمران نے اچانک انہیں "بہن" کہنا بھی چھوڑ دیا تھا، جس سے صاف ظاہر تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

جیا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ایک ایسے شریکِ حیات کی خواہش مند رہی تھیں جو محنتی ہو، سادہ پس منظر سے تعلق رکھتا ہو اور خوش قسمتی سے عمران میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں۔

Jiya Ali Opens Up About Marrying

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jiya Ali Opens Up About Marrying and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jiya Ali Opens Up About Marrying to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   35 Views   |   03 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2025)

ماڈلنگ کی تصویریں بھیجیں تا کہ رشتہ نہ بھیجے۔۔ جیا علی شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ پہلی بار کافی کچھ بتا دیا

ماڈلنگ کی تصویریں بھیجیں تا کہ رشتہ نہ بھیجے۔۔ جیا علی شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ پہلی بار کافی کچھ بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماڈلنگ کی تصویریں بھیجیں تا کہ رشتہ نہ بھیجے۔۔ جیا علی شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھیں؟ پہلی بار کافی کچھ بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts