Dr Bilquis Opens Up About the Criticism She Faced for Not Having a Son
ڈاکٹر بلقیس کا نام کون نہیں جانتا! ٹی وی اسکرین پر جب بھی وہ نظر آتی ہیں تو ناظرین کے دل جیت لیتی ہیں۔ کبھی خوبصورت جِلد کے ٹوٹکے بتاتی ہیں، کبھی جگر اور گردوں کے مسائل کا حل دیتی ہیں اور کبھی اولاد کے خواب دیکھنے والوں کے لیے اُمید جگاتی ہیں۔ حال ہی میں وہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں مہمان بنیں، جہاں موضوع تھا مرد و خواتین میں بانجھ پن کے مسائل۔ اسی دوران انہوں نے اپنی زندگی کا ایسا دکھ بانٹا کہ ہر دل پگھل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد دس سال تک ان کے ہاں بیٹا نہیں ہوا۔ اس دوران زبانوں کے زہر نے انہیں بارہا زخمی کیا۔ پڑھی لکھی عورتیں بھی طنز کے تیر چلاتیں اور کہتیں، "ایک ہی انڈہ وہ بھی گندا۔" ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ لوگ انہیں طعنے دیتے، "اتنی نصیحتیں سب کو دیتی ہو، اپنا بیٹا کہاں ہے؟"
ڈاکٹر بلقیس نے اپنی بیٹی سے اپنی گہری محبت کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ بیٹے کی آمد سے پہلے بیٹی ہی ان کی سب سے بڑی خوشی تھی، لیکن معاشرہ بیٹی کو مکمل خوشی سمجھنے کے لیے تیار نہ تھا۔
شو دیکھنے والی کئی خواتین نے اپنے دل کی بات شیئر کی۔ ایک ناظرہ نے لکھا، "میری بھی تین بیٹیاں ہیں، لوگ کس طرح دل دکھاتے ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔" دوسری نے کہا، "ذرا ان عورتوں کا سوچیں جنہیں اولاد ہی نصیب نہیں ہوتی۔" ایک اور نے لکھا، "میری بھی دو بیٹیاں ہیں، لیکن رشتے دار آج بھی اچھا سلوک نہیں کرتے۔"
یہ قصہ ہر اس ماں کا درد بیان کرتا ہے جو بیٹی ہونے پر طعنوں کا سامنا کرتی ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کی ہمت نے یہ ثابت کیا کہ بیٹی ہونا کسی کمی کا نام نہیں—یہ رحمت ہے، فخر ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Bilquis Opens Up About The Criticism She Faced For Not Having A Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Opens Up About The Criticism She Faced For Not Having A Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.