آپ میں صلاحیت ہے ۔۔ لیجنڈری اداکار قیصر خان کے کس کام کے بعد انہیں بے نظیر بھٹو نے الیکشن لڑنے کی دعوت دی؟ ویڈیو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف شخصیت قیصر خان کو بینظیر بھٹو کے پاس ایک دم سے کیوں لے جایا گیا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قیصر خان نے کہا کہ میں نے الیکشن بھی لڑا اور سیاست بھی کی ہے۔
تو ماجرا یہ ہے کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کیا تھا جو کہ ٹی وی پر نشر بھی ہو گیا تھا لیکن کافی عرصے ہو گیا مجھے اس کا معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

جس کی وجہ سے میں روز اسے فون کرتا تو وہ کہتا ہے کہ آج بھجواتا ہوں یا کل اور کئی مرتبہ تو یہ تک کہتا کہ آپ اپنا کوئی بندہ نیچے بھج دیں میں اسے آپکی چیک دے دیتا ہوں لیکن پھر آتا نہیں تھا تو میں پھر ایک دن اس کے آفس کے قریب سے گزر رہا تھا تو خیال آیا کہ اس سے ملا کیوں نہ جائے۔

اس کے آفس گیا تو اس نے مجھے گالی دے دی جس کے جواب میں پہلے تو چپ ہو گیا لیکن جب اسنے مجھے دوسری مرتبہ گالی دی تو میں نے اس پکڑ لیا اور اسے بہت مارا۔

یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ 2 ، 3 شخص اور بھی میرے ہاتھ چڑ گئے تو انہیں بھی پیٹ ڈالا۔ یہ وہ موقعہ تھا کہ وہاں کچھ بندے اور بھی کھڑے دیکھ رہے تھے تو وہ مجھے محترمہ بینظیر بھٹو کے پاس لے گئے۔

مزید یہ کہ اب محترمہ نے کہا کہ ہمیں آپ جیسے ہی شخص کی تلاس تھی جو ہمت اور بہادری کے ساتھ الیکشن لڑ سکے تو میں نے بی بی شہید سے کہا کہ جی میرے پاس نہ تو پیسے ہیں، تجربہ بھی نہیں سیاست کا اور جانتا بھی کون ہے مجھے اس فیلڈ میں۔

جس پر انہوں نے کہا کہ آپ اچھے سے الیکشن لڑ سکتے ہو میں آپ کے اندر صلاحیت دیکھ رہی ہو اور پھر آپ ٹی وی پر آتے ہیں پورا پاکستان ہی جانتا ہے، یہی نہیں اور یہ بھی کہا کہ ہمارے پی ایس ایف والے کہہ رہے ہیں کہ آپ کلفٹن سے الیکشن لڑیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار قیصر خان 9 اگست 1965 کو پیدا ہوئے اور یہ 90 کی دہائی کے انتہائی دلکش اداکار تھے۔ ان کی اداکاری بہت جاندار ہوتی تھی۔ یہ اپنی زندگی میں مرحوم شفی محمود سے متاثر تھے۔

اور پھر انہی سے متاثر ہو کر یہ شوبز انڈسٹری میں آئے۔ ان کی اہلیہ کا نام فضیلہ قیصر ہے جو کہ پاکستانی ٹیلی ویثرن انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔

Qaiser Khan Aur Be Nazeer Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Qaiser Khan Aur Be Nazeer Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qaiser Khan Aur Be Nazeer Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2167 Views   |   25 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ میں صلاحیت ہے ۔۔ لیجنڈری اداکار قیصر خان کے کس کام کے بعد انہیں بے نظیر بھٹو نے الیکشن لڑنے کی دعوت دی؟ ویڈیو

آپ میں صلاحیت ہے ۔۔ لیجنڈری اداکار قیصر خان کے کس کام کے بعد انہیں بے نظیر بھٹو نے الیکشن لڑنے کی دعوت دی؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ میں صلاحیت ہے ۔۔ لیجنڈری اداکار قیصر خان کے کس کام کے بعد انہیں بے نظیر بھٹو نے الیکشن لڑنے کی دعوت دی؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔