جگر کے امراض کی 8 خاموش علامات

جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسےہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے،تو اس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا بیماری کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ بھی اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔
جگر کو نقصان پہنچنے والی علامات درج ذیل ہیں۔

ذہنی الجھن
اگر ہر معاملے میں الجھن کا احساس ہوتا ہے یہ جگر کے سنگین امراض کی علامت ہوسکتی ہے، چونکہ جگر اپنا کام معمول کے مطابق نہیں کرپاتا اس لیے زہریلا مواد دوران خون میں شامل ہوجاتا ہے اور دماغ تک پہنچ جاتا ہے، اگر آپ کی الجھن بد ترین ہوجائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آنکھیں زرد ہوجانا
زرد آنکھیں اس بات کی نشانی ہیں کہ جگر میں کچھ مسئلہ ہے اور یہ ممکنہ طور پر جگر کے امراض کی سب سے واضح علامت ہے،طبی ماہرین کے مطابق ایک زرد رنگ کا جز بیلیریوبن عام طور پر جگر کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے، تاہم جب جگر کو اپنا کام کرنے میں مشکل ہو تو یہ جز اکھٹا ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کی سفیدی زردی مائل ہوجاتی ہے۔

ہیپاٹائٹس کا شکار ہونا
جب وائرس جگر کو متاثر کرتا ہے تو وہ ورم کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اس کے افعال متاثر ہوتے ہیں،جگر کو متاثر کرنے والے سب سے عام وائرس ہیپاٹائٹس ہوتا ہے، ہیپاٹائٹس اے عام طور پر کسی متاثر فرد کے فضلے یا ناقص خوراک ہضم نہ ہونے پر شکار بناتا ہے جبکہ بی اور سی عام طور پر خون یا ایسے ہی جسمانی سیال کے جسم سے رابطے کی صورت میں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

تھکاوٹ
ہر ایک کو کسی نہ کسی وقت تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہی ہے مگر جگر کے امراض کے باعث جس تھکاوٹ کا تجربہ ہوتا ہے وہ بالکل متختلف ہوتی ہے۔ جگر میں خرابی کی صورت میں یہ عضو توانائی پر کنٹرول کر کے دن کو پورا کرنا انتہائی مشکل بنا دیتا ہے،کافی اور دیگر کیفین والے مشروبات جگر کی حالت کو زیادہ بد ترین بنا دیتے ہیں، لہذا توانائی کو واپس حاصل کرنے کے لیے پانی، پھل اور صحت مند پروٹین تک محدود رہیں۔

خارش کا ہونا
اگر جگر میں مسئلہ ہو تو پورے جسم میں خارش ہونے لگتی ہے، طبی ماہرین اس کی واضح وجہ جان تو نہیں سکے تاہم ان کے خیال میں یہ کسی قسم کے نمک کے باعث ہوتا ہے،بائل نامی یہ نمک معدے کا حصہ ہوتا ہے جو جگر بناتا ہے، تاہم جگر کے امراض کی صورت میں اس کی سطح بڑھنے لگتی ہے اور خارش کی تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔

پیٹ پھولنا
اگر پیٹ اچانک غبارے کی طرح پھول جائے اور اس میں کمی نہ آئے تو یہ عام گیس بھرنے سے زیادہ بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق جگر کے ارگرد موجود خون کی شریانوں پر دباﺅ بڑھنے سے معدے میں ہوا بھرنے لگتی ہے،ایسی صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہوتا ہے کہ مسئلہ کس وجہ سے لاحق ہوا ہے۔

موٹاپا
موٹاپے کے نتیجے میں فیٹی لیور امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر اگر عمر کی چوتھی یا پانچویں دہائی چل رہی ہے، موٹاپے کے نتیجے میں جگر کے ارگرد چربی جمع ہونے لگتی ہے جس سے جگر پر خراشیں پڑسکتی ہیں۔

قریبی رشتہ دار
اگر کسی قریبی رشتے دار میں جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ہو تو آپ کے اندر بھی اس کا امکان 13 گنا بڑھ جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق یہ مرض جنیاتی طور پر بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

Jigar Main Kharabi Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jigar Main Kharabi Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jigar Main Kharabi Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farhan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   24511 Views   |   17 Jul 2020
About the Author:

Farhan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farhan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جگر کے امراض کی 8 خاموش علامات

جگر کے امراض کی 8 خاموش علامات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر کے امراض کی 8 خاموش علامات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔