اسے پینے سے جھریاں نہیں ہوتیں۔۔ دیپیکا نوجوان نظر آنے کے لئے تربوز کا رس کس طرح بناتی ہیں؟

بالی وڈ اداکارائیں گزرتی عمر کے باوجود جوان ہی نظر آتی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں یہ سب پلاسٹک سرجری کی کرامات ہیں مگر ایسا بالکل نہیں۔ جوان نظر آنے کی بڑی وجہ ان اداکاراؤں کی کھانے پینے کی عادات بھی ہیں۔ جیسے کہ دیپیکا پڈوکون گرمیوں میں اپنے دن کا آغاز ہمیشہ تربوز کے تازہ جوس سے کرتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو جھٹ پٹ تربوز کا جوس بنانے کا طریقہ اور اسے پینے کے فائدے بتاتے ہیں۔

تربوز کا جوس

ایک پیالی کٹے ہوئے تربوز میں آدھا پیالی ناریل کا پانی، چند پتے پودینے اور کالا نمک ملا کر برف ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اس جوس کو تازہ بنا کر پئیں۔ نہار منہ پینا زیادہ مند ہے۔

تربوز کا جوس پینے کا فائدہ

تربوز میں کیلوریز کم سے کم ہوتی ہیں اور یہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اس کے علاوہ اس کا جوس بنا کر پیا جائے تو یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کے لئے مفید ہے۔ یہ ان چد پھلوں میں شمار ہوتا ہے جو جلد میں کولاجن یعنی لچک بڑھانے والے جز کا اضافہ کرتے ہیں اور جھریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2977 Views   |   28 Apr 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اسے پینے سے جھریاں نہیں ہوتیں۔۔ دیپیکا نوجوان نظر آنے کے لئے تربوز کا رس کس طرح بناتی ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اسے پینے سے جھریاں نہیں ہوتیں۔۔ دیپیکا نوجوان نظر آنے کے لئے تربوز کا رس کس طرح بناتی ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.