میرے گھر والے فکرمند تھے کہ 14 گھنٹے کا روزہ کیسے رکھوں گا ۔۔ اسلام قبول کرنے والے بھارتی اداکار نے روزہ رکھنے سے متعلق کیا انکشاف کیا؟

ماہِ رمضان کے مہینے میں اسلام قبول کرنے والے معروف بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے روزہ رکھنے کا تجربہ شئیر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ اس لیے بھی دل کے بہت قریب ہے کیونکہ میں نے پانچ سال پہلے اسی ماہ میں اسلام قبول کیا تھا اور جب سے روزے رکھنے شروع کئے ہیں یہ میرا چھٹا رمضان ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے اسلام قبول کیا ہے تب سے ہر سال باقاعدگی سے پورے 30 روزے رکھ رہا ہوں لیکن کبھی طبیعت ناساز ہو تو روزہ نہیں رکھتا جس کی اجازت دین میں بھی ہے۔ مجھے اب مسلسل روزے رکھتے ہوئے 6 سال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب میرا پہلا رمضان تھا اس وقت میرے گھر والے میرے لیے کافی فکر مند رہتے تھے۔

ویوین ڈیسینا نے بتایا کہ شروع میں روزے رکھنا بالکل آسان نہیں تھا، مجھ سمیت میرے گھر والوں اور دوستوں کو بھی فکر تھی کہ میں کیسے 13 سے 14 گھنٹے تک کچھ بھی کھائے پیئے بغیر رہوں گا۔

اداکار نے بتایا شروع میں مجھے بھی سمجھ نہیں آتا تھا کہ میں روزے رکھ سکوں گا یا نہیں کیونکہ مجھے پانی اور کافی کی طلب ہوگی لیکن اللہ نے اتنی ہمت دی کہ روزے رکھنا بہت آسان ہو گیا اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مصری خاتون صحافی نوران علی سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ بحرین میں منتقل ہوگئے ہیں تاہم جب کبھی انہیں کوئی پروجیکٹ ملتا ہے تو ممبئی کام کے سلسلے میں آجاتے ہیں۔

Indian Muslim Actor Reveals About Ramzan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Muslim Actor Reveals About Ramzan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Muslim Actor Reveals About Ramzan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1384 Views   |   21 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

میرے گھر والے فکرمند تھے کہ 14 گھنٹے کا روزہ کیسے رکھوں گا ۔۔ اسلام قبول کرنے والے بھارتی اداکار نے روزہ رکھنے سے متعلق کیا انکشاف کیا؟

میرے گھر والے فکرمند تھے کہ 14 گھنٹے کا روزہ کیسے رکھوں گا ۔۔ اسلام قبول کرنے والے بھارتی اداکار نے روزہ رکھنے سے متعلق کیا انکشاف کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے گھر والے فکرمند تھے کہ 14 گھنٹے کا روزہ کیسے رکھوں گا ۔۔ اسلام قبول کرنے والے بھارتی اداکار نے روزہ رکھنے سے متعلق کیا انکشاف کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔