بار بار دھول مٹی صاف کرکے تھک جاتی ہوں۔۔۔ 5 طریقے جس سے ہو ڈسٹنگ آسان اور زیادہ بہتر اورگھر لگے ہمیشہ بالکل صاف

چاہے جتنی بار بھی گھر کی صفائی کرلو ہوا سے آنے والی دھول مٹی فرنیچر پر جم کر منٹوں میں سارا گھر پھر سے گندا کردیتی ہے اور پھر اسے عام طریقے سے صاف کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس آرٹیکل میں “کے فوڈز“ کے پڑھنے والوں کو ڈسٹنگ کو بہتر اور موثر بنانے کی آسان ٹپس دی جارہی ہیں۔

بچوں کی وائپس :

جمی ہوئی گندگی جیسے فریج اور دروازوں کے ہینڈل پر جمے داغ، چابیوں کا میل اور لیپ ٹاپ کے کی بورڈ پر جمی گندگی کو صاف کرنے کے لئے بے بی وائپس کا استعمال کریں۔ ان وائپس پر جراثیم کش مائع اور گندگی صاف کرنے کا محلول پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن لیپ ٹاپ کو صاف کرنے سے پہلے بند کرلیں اور اسکرین پر استعمال نہ کریں۔

پالش والی میز کرسیاں صاف کرنے کے لئے :

فیبرک سافٹنر عام طور پر سردیوں میں سوئیٹر وغیرہ دھونے میں استعمال کیا جاتا ہے اور پھر رکھا رہ جاتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں لکڑی کا پالش والا فرنیچر ہے تو ایک بوتل میں ایک حصہ فیبرک سافٹنر ڈالیں اور پھر باقی چار حصہ پانی بھر دیں اور اس لیکوئیڈ کو کپڑے پر لگا کر پالش والے اور سخت فرنیچر کو صاف کریں۔ اور کسی خچک کپڑے سے پونچھ لیں۔

پرانے موزے سے بلائینڈ صاف کریں :

بلائینڈز صاف کرنا کافی مشکل کام ہے لیکن اسے آسان اس طرح بناسکتے ہیں کہ ایک پرانا لیکن صاف موزہ ہاتھ میں پہن لیں اور ہاتھ سے بلائینڈ کو ایک ایک کرکے صاف کریں۔ ہاتھ کی گرفت سے دھول اچھی طرح نکل جائے گی اور موزے کی وجہ سے ہاتھ گندا بھی نہیں ہوگا۔

تکیہ غلاف :

موزے کی طرح ہی پرانے تکیہ غلاف کو پنکھا صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک تکیہ غلاف کو پنکھے کے پر پ چڑھا دیں اور اچھی طرح پنکھ کو پونچھتے ہوئے غلاف اتار دیں۔

پینٹ برشز:

پرانے پینٹ برشز یا پھر ٹوتھ برشز کو دیواروں۔ جالیوں اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان سب کو اکھٹا کرکے کسی ایک جگہ رکھ دیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔

5 Best Dusting Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 5 Best Dusting Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Best Dusting Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4784 Views   |   08 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بار بار دھول مٹی صاف کرکے تھک جاتی ہوں۔۔۔ 5 طریقے جس سے ہو ڈسٹنگ آسان اور زیادہ بہتر اورگھر لگے ہمیشہ بالکل صاف

بار بار دھول مٹی صاف کرکے تھک جاتی ہوں۔۔۔ 5 طریقے جس سے ہو ڈسٹنگ آسان اور زیادہ بہتر اورگھر لگے ہمیشہ بالکل صاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بار بار دھول مٹی صاف کرکے تھک جاتی ہوں۔۔۔ 5 طریقے جس سے ہو ڈسٹنگ آسان اور زیادہ بہتر اورگھر لگے ہمیشہ بالکل صاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔