اب شوگر کے مریض بھی آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہیں،سحری اور افطاری میں کیا کھائیں کہ طبیعت خراب نہ ہو؟

ذیابیطس یا شوگر کے مریض روزہ کس طرح رکھ سکتے ہیں، اس فریضے کی ادائیگی میں ان کو کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔شوگر کے مریضوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ دیر بھوکے رہتے ہیں تو ان کو کمزوری ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ان کی شوگر لو ہونے لگتی ہے۔ ایسے میں روزہ رکھنا ان کے لئے خاصا مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی لئے آج ہم یہاں ایسے مریضوں کے لئے طبی ماہرین کے مطابق سحری اور افطار میں کیا خوراک رکھی جائے یہ آپ کو بتائیں گے تاکہ اگر آپ کے گھر میں بھی اگر ذیابیطس یا شوگر کے مریض ہیں تو وہ بآسانی روزہ رکھ سکیں۔
ایسے افراد کا افطار اور سحری میں خوراک کا کیسے انتخاب کیا جائے؟ انہیں پانی کتنی مقدار میں دیا جائے ؟ اگر انسولین لیتے ہیں تو کب لیں؟

ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق شوگر کے مریضوں کی بھی کچھ کنڈیشنز ہوتی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ان کے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیاجاتا ہے۔ ایچ بی اے ون سی لیول کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اگر شوگر کے مریضوں کا ایچ بی اے ون سی لیول 6 سے 7 فیصد کے درمیان ہے تو وہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر ان کا ایچ بی اے سی لیول 9 سے بڑھا ہوا ہوا ہے تو ان کو ڈی ہائیڈریشن اور کیٹو ایسڈ ڈوسز کی وجہ سے روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے۔

انسولین لینے والے کیا کریں؟

ڈاکٹرز کے مطابق اگردوران روزہ شوگر کے مریضوں کا انسولین لیول بڑھ جائے تو وہ انسولین لے سکتے ہیں شوگر کے مریض صبح کی انسولین کی ڈوز سحری میں اوررات کی ڈوز افطار میں لیں گے۔
شوگر کے مریضوں سمیت تمام افراد کے لیے ضروری ہےکہ افطار سے سحری کے درمیان8 سے 10 گلاس پانی لازمی پیئیں۔ تاکہ دن بھر کی پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے ۔

سحری میں کیا کھایا جائے؟

ایک اچھی سحری کے لیے شوگر کے مریضوں کی غذا جتنی سادہ، متوازن اورصحت بخش ہوگی اتنا ہی آپ توانا محسوس کرتے ہوئے اپنی صحت کو برقرار رکھ سکیں گے۔ پراٹھے یا کھجلہ پھینی قسم کی ہیوی چیزیں ہرگز نہ کھائیں ۔ سحری کے لیے شوگر کے مریضوں کو کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل خوراک لینا چاہیے مثلاً چکی کےآٹے کی روٹیاں، ہلکا تیل لگا ہوا پراٹھا ، گندم یا جو کا دلیا، براؤن بریڈ ، سحری میں لیے جاسکتے ہیں ۔
دوسرا گروپ پروٹین ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔ اس میں ایک عدد انڈا، کباب ، دالیں ، چکن ،قیمہ، بینز، اس قسم کی کوئی بھی چیز مریض روٹی اور پراٹھے کے ساتھ لے سکتا ہے۔ اکثر افراد سحری میں بھنا گوشت، انڈہ ، شامی کباب یا قیمہ کھانا پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ اس کو کم وقت میں کھانا آسان لگتا ہے۔
تیسرا اور اہم غذائی گروپ دودھ دہی کی بنی ہوئی اشیاء ہیں۔ شوگر کے مریض سحری میں ایک کپ چائے پی سکتے ہیں، یا دہی سے بھی روٹی یا ہلکے تیل والا پراٹھا کھا سکتے ہیں اس سے دن بھر زیادہ پیاس بھی نہیں لگتی اور فائدہ مند بھی ہے۔

افطارمیں کیا کھایا جائے؟

افطار میں شوگر کے مریض ایک یا دوکھجور کے ساتھ تازہ پھلوں کے جوس جس میں پانی بھی ملا لیا جائے یا پھر دہی یا لسی یا ملک شیک سے روزہ افطار کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کی کھوئی ہوئی ہوئی توانائی فوری بحال کریں گے۔ اس کے علاوہ ایسے مریض چنا چاٹ، بغیر چینی کی فروٹ چاٹ ، دہی بڑے یا پھلکی بھی کھا سکتے ہیں۔ یا لسی یا ملک شیک کے بعد کھانا بھی کھایا جا سکتا ہے۔
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ افطار کرنے کے بعد رات کا کھانا سادہ اور متوازن غذاؤں والا استعمال کریں۔ مثلاً دال ، سبزی ، چکن اور چکی والے آٹے کی روٹی کھائی جاسکتی ہے۔

اگر روزے کے دوران طبیعت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟

شوگر کے مریضوں کے لیے رمضان کے پہلے ہفتے میں شوگر کی مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے خاص طور پر سحری اور افطار پر شوگر ضرور چیک کریں تاکہ اس کے حساب سے غذا کا شیڈول بنایا جاسکے ۔ اگر روزے کے دوران شوگر کے مریضوں کو چکرآنے لگیں یا زیادہ کمزوری محسوس ہو یا پھر سر میں درد ہو توگھر پر ہی فوری طور پر گلوکومیٹر سے شوگر چیک کرنا ضروری ہے ۔ اگر بلڈ شوگر لیول کم آئے تو فوری طور پر روزہ کھلوا دینا چاہیے۔ ورنہ یہ مریض کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں مریض کو فوراً کوئی ٹافی، کھجور ، گلوکوزیا شکر گھول کر پلائی جاسکتی ہے۔ پھر کچھ دیر کے بعد کوئی پھل، یا بریڈ وغیرہ یا دودھ بھی دیا جا سکتا ہے ۔

احتیاطی تدابیرکیا اختیار کی جائیں؟

افطار میں اگر تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم سے کم کریں یہ طبیعت میں بھاری پن پیدا کرتا ہے۔ تلی ہوئی اشیاء جسم میں پانی کی طلب بڑھاتی ہیں لہٰذا ان چیزوں سے اجتناب رکھیں۔
شوگر کے مریض ایک کپ فروٹ چاٹ میں دہی یا کسی پھل کا جوس ڈال کر کھائیں،یہ ذائقے میں بھی اچھا ہوگا اور صحت بخش بھی۔
چائے اور کیفین کا استعمال کم سے کم کریں۔ اس کی جگہ دودھ دہی کا استعمال بڑھا دیں۔
میٹھے مشروبات کا استعمال کم مقدار میں کریں۔ فریش جوس بھی اگر لے رہے ہیں تو اس میں پانی ملا لیں۔ خالص جوس لے رہے ہیں تو آدھے کپ سے زیادہ نہ لیں۔

Sugar Ke Mareez Roza Kese Rakhain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareez Roza Kese Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareez Roza Kese Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3275 Views   |   04 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اب شوگر کے مریض بھی آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہیں،سحری اور افطاری میں کیا کھائیں کہ طبیعت خراب نہ ہو؟

اب شوگر کے مریض بھی آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہیں،سحری اور افطاری میں کیا کھائیں کہ طبیعت خراب نہ ہو؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب شوگر کے مریض بھی آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہیں،سحری اور افطاری میں کیا کھائیں کہ طبیعت خراب نہ ہو؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔