اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو شہد کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں اور پائیں موٹاپے سے چھٹکارا قدرتی اجزاء کے استعمال سے

اگر آپ کے پاس وزن کم کرنے کے لئے ورزش یا مہنگے سپلیمنٹس کے لئے وقت اور بجٹ نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسی آسان سی ٹِپس جس سے آپ اپنے کچن میں موجود 2 نہایت عام اجزاء سے اپنی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو چاہیے شہد، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شہد قدرت کی طرف سے دیا ہوا ایک ایسا تحفہ ہے جس میں ہماری صحت کے کئی راز چھپے ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ شہد کو دار چینی کے ساتھ استعمال کریں تو آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں، جی ہاں تو جانیں کہ کیسے مختلف طریقوں سے یہ دونوں اجزاء وزن کم کرنے کے لئے استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔

شہد اور دارچینی کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے:

پانی میں مِلا کر:

اگر روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں تو یہ تیزی سے وزن میں کمی لائے گا۔

سبز چائے، دار چینی اور شہد:

ایک برتن میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں، اس کے بعد اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ابال لیں پھر اس میں سبز چائے کا اضافہ کر دیں، اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

دارچینی کی چائے

ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی، ایک دارچینی کا ٹکڑا اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈالیں، دس منٹ تک پکنے دیں پھر چمچ چلائیں اور دارچینی کو نکال پی لیں۔

دار چینی، شہد اور لیموں

ایک پتیلی میں ڈیڑھ کپ پانی کو اُبال لیں، ہھر اس میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق مکس کریں اور پھر پی لیں، یہ مشروب کمر کے گرد موجود اضافی چربی کو پگھلا دیتا ہے۔

فوائد:

شہد خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے اور اس وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی اور دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کی بجائے توانائی پہنچاتا ہے۔

Motapa Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Motapa Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motapa Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2613 Views   |   17 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو شہد کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں اور پائیں موٹاپے سے چھٹکارا قدرتی اجزاء کے استعمال سے

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو شہد کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں اور پائیں موٹاپے سے چھٹکارا قدرتی اجزاء کے استعمال سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو شہد کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں اور پائیں موٹاپے سے چھٹکارا قدرتی اجزاء کے استعمال سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔