بواسیر کے خوفناک مرض میں جامن جیسے سستے پھل سے علاج کیسے ممکن ہے؟

بواسیر ایک بہت تکلیف دہ مرض ہے۔ اس میں مبتلا فرد اذیت میں زندگی گزارتا ہے اس کا علاج کئی کئی سال تک چلتا ہے لیکن اس کی وجہ آپ کی ناقص خوراک اور بےترتیب طرزِ زندگئ کہلائی جا سکتی ہے ، اس کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ تیز نمک مرچ کے کھانے اور مرغن اور بازاری غذاؤں کا استعمال ہے۔ اس مرض میں مریض کو آنتوں کے افعال میں پریشانی اور رفع حاجت میں خون آنے کی تکلیف ہوتی ہے۔ بواسیر کی بیماری میں مریضوں کو پاخانے کے مقام پر خون اور سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی تکلف دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس بیماری میں خوراک کا خاص طور پرخیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر اس مرض کا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ سنگین سے سنگین ہوتا چلا جاتا ہے۔ بواسیر عموماً دو طرح کی ہوتی ہے ، خونی اور دوسری بادی بواسیر۔۔۔۔ خونی بواسیر کے مسئلہ میں پاخانے کے ساتھ خون آتا ہے اور اس کے ساتھ ناقابل برداشت درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بادی بواسیر کے مسئلے میں مریض کو مقعد کے راستے میں سوجن، آنتوں کی حرکت کی وجہ سے درد اور مسوں کی سوجن وغیرہ ہوتی ہے ۔ بواسیر کے مرض میں سرجری سے لے کر دوائی لینے تک کئی طرح کے علاج ہیں ۔ لیکن آپ اس مسئلہ میں جامن کا استعمال بھی کر سکتے ہیں لیکن کس طرح؟ وہ ہم یہاں جانیں گے۔

جامن بواسیر کے علاج کے لیے

گرمیوں کے موسم میں پایا جانے والا پھل جامن جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ جامن بے شمار فائدوں سے بھرا پھل ہے۔ اس سستے اور بآسانی ملنے والے پھل میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور یہ کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، آئرن، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، چکنائی اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ صحت کے لیے مفید ہے۔ اس پھل کے استعمال سے جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اور اس کے استعمال سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ جامن کو بواسیر کے مسئلہ میں بھی بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ بواسیرہونے کی صورت میں آپ ان طریقوں سے جامن کھا سکتے ہیں۔

1۔ بواسیرکے مسئلہ میں جامن کے پھل کو پیس کر اس کا رس نکالیں۔ اب اس میں تھوڑی سی چینی ڈال دیں۔ دن میں دو سے تین بار اس کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے بواسیر کا مسئلہ خون بہنے سے دور ہو جاتا ہے۔

2۔ جامن کے پتوں کا استعمال بواسیر کے مسئلہ میں بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ 10 گرام جامن کے پتے گائے کے دودھ میں ملا کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 10 گرام جامن کے پتوں کو تقریباً 250 ملی گرام گائے کے دودھ میں اچھی طرح گھول لیں، اس کے بعد اسے 7 دن تک مسلسل دن میں تین بار لیں۔

3۔ خونی بواسیر میں خون آنے سے نجات کے لیے آپ جامن کی گٹھلی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جامن کی گٹھلی کا استعمال بھی بواسیر کے مسئلہ میں بہت فائدہ مند ہے۔ جامن کی گٹھلی کے اندرونی حصے کو خشک کرکے پاؤڈر بنائیں اور اس پاؤڈر کو روزانہ ایک چمچ نیم گرم پانی یا چھاچھ کے ساتھ استعمال کریں۔

بواسیر کو روکنا کیسے ممکن ہے؟

بواسیر سے بچنے کے لیے آپ درج ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں۔
1۔زیادہ سے زیادہ پانی پیئں۔ پانی پینے سے آپ کو قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ رفع حاجت میں دشواری کی وجہ سے بواسیر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
2۔ اپنی غذا میں زیادہ فائبر والی غذائیں شامل کریں۔ جیسے اناج، ریشے دار پھل اور سبزیاں۔
3۔ کنکریٹ اور ٹائل جیسی سخت جگہوں پر زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں، یہ آپ کے متاثرہ حصے پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

روزانہ کرنے والی ورزشیں:

1۔ غیر ضروری طور پربیت الخلا میں نہ بیٹھیں۔
2۔ اپنے اعصاب پر دباؤ ڈالنے نہ دیں۔
3۔ موٹاپے کو کنٹرول کریں۔

نوٹ :

ان طریقوں کو اپنا کر آپ بواسیر کے مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ تلی ہوئی اور مصالحہ دار کھانا زیادہ کھانے سے بھی بواسیر کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر بواسیر کا مسئلہ سنگین ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

Bawaseer Ke Liye Jamun Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bawaseer Ke Liye Jamun Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bawaseer Ke Liye Jamun Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7822 Views   |   21 Jun 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بواسیر کے خوفناک مرض میں جامن جیسے سستے پھل سے علاج کیسے ممکن ہے؟

بواسیر کے خوفناک مرض میں جامن جیسے سستے پھل سے علاج کیسے ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بواسیر کے خوفناک مرض میں جامن جیسے سستے پھل سے علاج کیسے ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔