اور کوئی اس طرح شرمندہ نہیں کرتا۔۔ لائیو کالر کا سرفراز کی انگریزی پر طنز ! جویریہ سعود نے بھی کھری کھری سنا دیں

Javeria Saud Lecture To Caller Questioning Sarfaraz’s English

"انگریزی سے تو میں بھی گھبرا جاتی ہوں، میں نے کبھی کسی اور ملک میں لوگوں کو اپنی زبان نہ بولنے پر ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے نہیں دیکھا۔ ہمیں اپنی اردو پر فخر ہونا چاہیے۔"

یہ کہنا ہے جویریہ سعود کا جنھوں نے بظاہر مسکراتے ہوئے پروگرام میں لائیو کالر کے لتے لے ڈالے۔ پاکستان میں کرکٹ اور انگریزی کا ایک دلچسپ ملاپ ہمیشہ سے رہا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایک طرف سابق کپتان سرفراز احمد کی زبان دانی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف اداکارہ جویریہ سعود نے کھل کر ان کی حمایت میں بولتے ہوئے انگریزی کو برتری کی علامت ماننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں ایک کالر نے سرفراز احمد سے انگریزی بولنے میں گھبراہٹ سے متعلق سوال کر ڈالا۔ تاہم، سرفراز کے جواب دینے سے پہلے ہی میزبان جویریہ سعود نے سخت لہجے میں اس سوچ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا، "میں نے دنیا کے کسی اور ملک میں لوگوں کو اپنی زبان نہ بولنے پر شرمندہ ہوتے نہیں دیکھا، ہمیں اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔ انگریزی صرف ایک زبان ہے، برتری کی نشانی نہیں!"

سرفراز احمد نے بھی اس موقع پر مسکراتے ہوئے کہا، "یہ جو لائیو کیمرہ ہے نا، یہ انسان کو کئی چیزیں بھلا دیتا ہے!" ان کا یہ تبصرہ کرکٹ پریس کانفرنسز کے دباؤ اور براہِ راست نشریات کی حقیقت کو واضح کر گیا۔

Javeria Saud Lecture To Caller Questioning Sarfaraz S English

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Saud Lecture To Caller Questioning Sarfaraz S English and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Saud Lecture To Caller Questioning Sarfaraz S English to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2250 Views   |   11 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 March 2025)

اور کوئی اس طرح شرمندہ نہیں کرتا۔۔ لائیو کالر کا سرفراز کی انگریزی پر طنز ! جویریہ سعود نے بھی کھری کھری سنا دیں

اور کوئی اس طرح شرمندہ نہیں کرتا۔۔ لائیو کالر کا سرفراز کی انگریزی پر طنز ! جویریہ سعود نے بھی کھری کھری سنا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اور کوئی اس طرح شرمندہ نہیں کرتا۔۔ لائیو کالر کا سرفراز کی انگریزی پر طنز ! جویریہ سعود نے بھی کھری کھری سنا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔