جویریہ سعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہمارے لوگوں میں برانڈڈ کپڑوں کا بہت زیادہ رجحان ہے جو کہ غلط بات ہے۔ اگر میں برانڈ کے کپڑے نہ پہنوں تو لوگ سوالات کرتے ہیں۔ ہم میڈیا کے لوگ ہیں اور اگر ہم اپنی بات کریں تو ہم دنیا گھوم چکے ہیں، ہزاروں جگہ پر کام کیا ہے اور بے شمار لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ لیکن ہمارے لوگوں کا یہی مسئلہ ہے کہ اگر آپ عام سے کپڑے پہن کر کہیں جا رہے ہیں یا برانڈ نہیں پہنے تو وہاں یہ کہا جاتا ہے کہ اس میں تو کوئی کلاس ہی نہیں ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "کلاس یہ ہوتی ہے کہ آپ 100 روپے کی چیز پہنیں اور لاکھوں روپے کے لگیں، کلاس یہ نہیں کہ لاکھوں روپے کے کپڑے پہنے ہوں اور وہ ٹکے کے نہ لگ رہے ہوں۔"
جویریہ سعود کی یہ باتیں ایک بڑی حقیقت کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ لوگ اکثر مادی چیزوں کی بنیاد پر دوسروں کو پرکھتے ہیں، جبکہ اصل کلاس انسان کے رویے اور شخصیت میں چھپی ہوتی ہے۔
آج کل کی دنیا میں لوگ برانڈز کے پیچھے دوڑتے ہیں، لیکن جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ حقیقت میں سادگی اور اندر کی خوبصورتی ہی اصل شان ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Saud Criticizing Brand Culture and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Saud Criticizing Brand Culture to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کلاس یہ نہیں ہوتی کہ لاکھوں کا جوڑا پہن کر ٹکے کے لگو۔۔ جویریہ سعود نے برانڈ کی رٹ لگانے والوں کو کھری کھری سنا دی
کلاس یہ نہیں ہوتی کہ لاکھوں کا جوڑا پہن کر ٹکے کے لگو۔۔ جویریہ سعود نے برانڈ کی رٹ لگانے والوں کو کھری کھری سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلاس یہ نہیں ہوتی کہ لاکھوں کا جوڑا پہن کر ٹکے کے لگو۔۔ جویریہ سعود نے برانڈ کی رٹ لگانے والوں کو کھری کھری سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔