بلوچستان کی ثقافت ہمارے ملک میں سب سے زیادہ منفرد ہے اور اس کو اب زیادہ سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ خوبصورتی میں بلوچ ثقافت کسی سے کم نہیں ہے۔ جہاں روایات منفرد ہیں وہیں بلوچوں کے نام بھی دوسرے لوگوں سے بالکل الگ ہیں اور ان کے معنی بھی بہت اچھے ہیں۔
اس لیے آج ہم آپ کو بلوچی لڑکیوں کے نام اور ان کے معنی کے بارے میں بتائیں گے جو جان کر آپ بھی یہ نام اپنی بچیوں کے لیے رکھنا پسند کریں گے۔
گل بی بی:
نام گل بی بی بہت سی بلوچی خواتین کا ہوتا ہے۔ اس نام کے معنی بہت اچھے ہیں: ''پھولوں جیسی خاتون، یا نرم مزاج والی نیک خاتون'' کے ہیں۔
ماہ گل:
ماہ گُل انتہائی منفرد اور خوبصورت نام ہے، یہ نام پکارنے میں بھی اچھا لگتا ہے۔ ماہ گل دو ناموں سے مل کر بنا ہے۔ ماہ یعنی چاند اور گل مطلب پھول۔ اس طرح ماہ گل کے دو معنی ہیں ''چاند کی طرح روشن'' اور ''پھول کی طرح خوبصورت، نرم شخصیت کی مالک''۔
ایشتم:
ایشتم بھی ایک بلوچی نام ہے جس کے معنی ہیں ''ہوش والی، عقل مند خاتون''۔ ایشتم پکارنے میں زرا مشکل نام ہے لیکن اس کے معنی کی وجہ سے والدین اس نام کا انتخاب اپنی ننھی پریوں کے لیے کرتے ہیں۔ اس نام کو مصر میں بھی رکھا جاتا ہے۔
گرزین:
گرزین بھی بلوچی نام ہے جس کا تعلق فارسی زبان سے ہے۔ معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو گرزین نام کا مطلب ہے ''آسمان'' جس کا مفہوم بلندی سے ہے۔ گرزین نام ناصرف منفرد اور مختلف ہے بلکہ اس کے معنی بھی انتہائی اچھے اور خوبصورت ہیں۔
بہناز:
بہناز بلوچی کمیونٹی کا بہت ہی خوبصورت اور منفرد نام ہے۔ بہت سے والدین یہ اپنی بیٹیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں کیونکہ یہ نام زیادہ عام نہیں ہے۔ بہناز فارسی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''اچھے ناز و نخروں والی''، چونکہ نام کا اثر شخصیت پر ہوتا ہے لہٰذا بہناز نام کی لڑکیاں نازک مزاج کی ہوتی ہیں۔ اس کو ترکیہ میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
دُرناز:
دُرناز عربی زبان کا نام ہے جو کہ کافی مختصر اور منفرد نام ہے۔ دُرناز کے معنی ہیں ''اصلی ہیرے کی طرح خوبصورت''۔ اس نام کا تعلق بھی بلوچی خاندانوں سے ہے۔
آپ کو ان میں سے کون سے نام یا معنی زیادہ پسند آئے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
Click here for More :
Balochi Girl Names
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balochi Larkiyon Ke Naam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balochi Larkiyon Ke Naam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.