اگر آپ نے جہاز میں سفر کیا ہے یا پھر ایسی فلمیں دیکھی ہیں جن میں جہاز کو لینڈ کرتے ہوئے یا ٹیک آف کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو آپ نے یہ بات ضرور نوٹ کی ہوگی کہ لینڈ کرتے ہوئے یا اڑان بھرتے ہوئے اچانک جہاز کی تمام لائٹس بند ہونے لگتی ہیں یا مدھم کردی جاتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ منظر دیکھ کر ڈر بھی لگتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایسا کرنے کی وجہ بتائی جائے گی۔

مسافروں کی بینائی
مختلف آرٹیکلز کے مطابق جہاز کی لائٹس کم کرنے کے پیچھے مسافروں کو تحفظ دینے کی وجہ چھپی ہوتی ہے تاکہ مسافروں کی بینائی ہر قسم کے ماحول کے لئے تیار ہوسکے اور اچانک یا ہنگامی صورتحال میں ذہن فیصلہ کرنے کی صلاحیت مضبوط کرسکے۔
جہاز کی پاور
پائلٹس اور ماہرین کے مطابق ایسا کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہوتی ہے۔ جہاز کی لائٹس دھیمی یا بند کر کے پاور بچائی جاتی ہے اور یہی پاور لینڈنگ اور ٹیک آف میں استعمال ہوجاتی ہے کیوں کہ اس دوران جہاز کو زیادہ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔